بین الاقوامی

عالمی بینک کے صدر نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا

واشنگٹن : عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ وہ اگلے ماہ یکم فروری سے اپنے عہدہ سے دستبردار ہو جائیں گے۔ ان کی جگہ بینک کے چیف ایگزیکٹیو افسر کرسٹلنا جیورگیوا کو ایگزیکٹو صدر بنائے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔ جم یونگ کم اپنے چھ سالہ مدت سے پہلے ہی عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔امریکی میڈیا میں بحث ہے کہ عالمی بینک صدر اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان کچھ مسائل پر عام رضامندی نہیں تھی۔ ٹرمپ یہ نہیں چاہتے تھے کہ چین کو قرض دیے جانے کی صورت میں کسی طرح کی سخاوت برتی جائے۔ کم نے دنیا میں انتہائی غربت کی مار جھیل رہے ممالک کے لئے اگلے ایک دہائی کی ایکشن پلان کو حتمی شکل دیا تھا۔ اس کے لئے انہوں نے گزشتہ سال امریکی انتظامیہ سے تیرہ ارب ڈالر کی امدادی سرمایہ رقم بھی لی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ جم یونگ کم ایک ہیلتھ فارما فرم میں جا رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close