ہندوستان

عالمی یوم یوگ: پی ایم مودی نے کیا دہرادون میں یوگ، کہا دنیا کو جوڑ رہا یوگ

پوری دنیا میں آج عالمی یوم یوگ منایا جا رہا ہے۔ یہ چوتھا عالمی یوم یوگ ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی دہرادون میں یوم یوگ پروگرام میں شامل ہوئے۔ یہاں انہوں نے عام لوگوں کے ساتھ یوگ کیا۔ اس موقع پر پی ایم مودی نے کہا ،”پوری دنیا نے یوگ کو گلے لگا لیا ہے۔ اس کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے ۔یوگ دوس ایک بڑی تحریک بن گیا ہے”۔

یوم یوگ کو مسلم مذہبی رہنماؤں نے بھی اپنی حمایت دی ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان سجاد نعمانی نے کہا کہ اسے مذہب سے جوڑ کر نہیں دیکھاجانا چاہئے اور جو اسے لیکر مسلمانوں کی سوچ پر شک کرتے ہیں انہیں سمجھنا چاہئے کہ دنیا کے بہت سے اسلامی ملکوں نے 21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگ منانے کی روایت کو اپنایا ہے۔

فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ دہرادون سےکچھ اور تصویریں۔ پی ایم مودی یوم یوگ پر لگاتار لوگوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close