فلم

عالیہ اور رنبیر جون میں منگنی کررہے ہیں؟

ممبئی:بالی ووڈ کے چاکلیٹی اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے اس سال جون میں منگنی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اخبار انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی خبریں پچھلے کئی ماہ سے گردش کررہی ہیں جبکہ اس حوالے سے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا تھا لہذا اب ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خوبصورت جوڑا اس سال جون میں ایک دوسرے کو منگنی کی انگوٹھیاں پہنائے گا۔میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق رنبیرکی والدہ نیتو کپور کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا جلد سے جلد منگنی کرلے۔رنبیرکپور اپنی والدہ کیبیحد قریب ہیں اسی لیے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شاید نیتو کپور رنبیر کو شادی سے پہلے کی رسم ’روکے‘ کے لیے بھی منالیں۔واضح رہے عالیہ بھٹ رنبیر کپورکی فیملی کے بہت زیادہ قریب آگئی ہیں، انہوں نے نئے سال کی خوشیاں بھی نیویارک میں رنبیر کے گھر والوں کے ساتھ منائی تھیں۔عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور آج کل اپنی نئی فلم ’براہمسترا‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس کے علاوہ عالیہ کو رنویر سنگھ کے ساتھ فلم ’گلی بوائے‘ میں بھی جلد دیکھا جاسکے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close