فلم

عالیہ بھٹ اوررنبیرکپورکی شادی اگلے سال؟

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیرکپور اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور چاکلیٹی ہیرو رنبیرکپورکی محبت اور اْن دونوں کے اہل خانہ کے ایک دوسرے سے رابطے اب کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ دونوں ہی متعدد بار ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرچکے ہیں تاہم اب دونوں نے اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جانے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کے والد اور اداکار رشی کپور ان دنوں امریکا میں علاج کی غرض سے موجود ہیں اوران کی واپسی کے بعد اگلے سال کے لیے شادی کی تاریخ طے کرلی جائے گی۔اس سے قبل بالی ووڈ میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ فلم انڈسٹری کے اداکاررنبیر کپور اوراداکارہ عالیہ بھٹ 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close