فلم

عامر خان اب ٹی وی کے لیے فلمیں بنانے لگے

ممبئی:بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اپنی نئی فلم کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان کردیا ہے اور حیرت انگیز طور پر وہ اگلے ماہ ہی سامنے آرہی ہے۔اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں عامر خان نے بتایا کہ فلم ‘روباہو روشنی’ 26 جنوری 2019 کو ریلیز ہورہی ہے مگر یہ فلم سنیماؤں کی بجائے ٹی وی پر ریلیز ہوگی۔ٹوئٹر پیغام میں موجود ویڈیو میں عامر خان نے واضح کیا کہ یہ ان کے سماجی مسائل اجاگر کرنے والے رئیلٹی شو ستیہ مے وجیتے کی ایک اور قسط نہیں بلکہ ان کے مداحوں کے لیے ایک سرپرائز پراجیکٹ ہے۔یہ فلم اسٹار پلس پر نشر ہوگی اور ایسا لگتا ہے کہ نیٹ فلکس اور آمیزون جیسے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے عامر خان نے اپنی فلم کو مختلف طریقے سے نشر کرنے کا فیصلہ کیا۔فلم کے ٹائٹل سے عندیہ ملتا ہے کہ اس کا تعلق ان کی ایک ہٹ فلم ‘رنگ دے بسنتی’ سے ہوسکتا ہے جس میں ایک گانا روبرو موجود تھا۔مختلف رپورٹس کے مطابق فلم کا نام اس گانے سے ہی لیا گیا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ عامر خان اس فلم میں کام کریں گے یا نہیں، مگر اس کے پروڈیوسرز وہ اور ان کی اہلیہ ہیں جبکہ سواتی چکرورٹی نے ڈائریکشن دی ہے۔خیال رہے کہ عامر خان کی آخری فلم ‘ ٹھگس آف ہندوستان’ مداحوں کی توقعات پر پوری نہیں اتر سکی تھی اور اسے ناکام قرار دیا گیا تھا۔اس کے بعد عامر خان کس فلم میں جلوہ گر ہوں گے، ابھی تک اس کا اعلان نہیں ہوا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close