پنجابہندوستان

عبّاس دھالیوال آج آل انڈیا ریڈیو جالندھر پر

مالیر کوٹلہ :اردو کے ادیب ،کالم نگار ،نقاد و شاعر محمد عبّا س دھالیوال آج آل انڈیا ریڈیو جالندھر پر اپنا ایک ریسرچ پیپر پڑھیں گے۔اس پرچہ کا موضوع ہے عصمت چغتائی کی فن و شخصیت ۔قابل ذکر ہے کہ اردو ادب میں افسانہ کے شعبہ عصمت چغتائی اپنا ایک منفرد اور خاص مقام رکھتی ہیں ۔عصمت نے خصوصاً غریب و متوسط طبقہ کی ان عورتوں کو اپنی تخلیقات کا موضوع بنایا ہے جو سماج میں مختلف طرح سے ظلم و تشدد اور استحصال کا شکار ہوتی ہیں۔ عصمت کو 1973 میں انکی فلم گرم ہوا کی بہترین کہانی کے لیے فلم فیٗئر ایوارڈ بھی مل چکا ہے ۔عصمت پر محمد عبّاس دھالیوال کی مذکورہ گفتگو کو مورخہ 10 ستمبر کو شام چار بج کر پانچ 04.05منٹ پر سماعت فرمایا جاسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close