فلم

عرفان خان -سری دیوی بہترین اداکار و اداکارہ کا آئیفا بین الاقوامی ہندی فلم اکادمی ایوارڈ

بالی ووڈ میں اپنے سنجیدہ اداکاری کے لئے مشہور اداکار عرفان خان اور مرحوم اداکارہ سری دیوی کو بین الاقوامی ہندی فلم اکادمی ایوارڈ (آئیفا) میں سرفہرست اداکار اوراداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

19ویں آئیفا ایوارڈ تقریب میں عرفان خان کو ان کی فلم ’ہندی ميڈيم‘ میں بااثر اداکاری کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا ہے جبکہ فلم ’مام‘ كے لئے سری دیوی کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ساکیت چودھری کی ہدایت میں بنی فلم ہندی میڈیم کوبہترین فلم کا ایوارڈ ملا اس کے علاوہ ساکیت چودھری فلم ’تمہاری سولو‘ کے لئے سرفہرست ہدایت کار کے ایوارڈسے بھی نوازے گئے ہیں۔

نوازالدین صدیقی کو فلم ’مام‘ کے لئے بہترین معاون اداکار اور ماہرہ وج کو فلم(سکریٹ سپراسٹار) کے سرفہرست معاون اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔انوپم کھیر کو آؤٹ اسٹینڈنگ اچیومینٹ ایوارڈ دیا گیا

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close