بہارپٹنہ

عظیم اتحاد کے رہنمائوں کا راج بھون مارچ

پولیس کے ساتھ نوک جھونک، سی ایم سے معافی کا مطالبہ
پٹنہ: بہار میںعظیم اتحد کے لیڈر راج بھون مارچ کے دوران پولیس سے الجھ گئے ۔ مارچ کے دوران پولیس نے انہیں روک اتو وہ لوگ ہنگامہ پر آمادہ ہوگئے۔ بعد میں کسی طرح معاملہ ختم ہوا ۔ لیڈران نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف یہ احتجاجی مارچ نکالا۔ اس مارچ میں آر جے ڈی، کانگریس کے علاوہ ہم، وی آئی پی ، لوک تانترک جنتا دل کے لوگ بھی شامل ہیں۔
احتجاجی مارچ کے دوران عظیم اتحاد کے لیڈران نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار الفاظ کے وقار کوتوڑ رہے ہیں۔ وہ ہمارے لیڈران کو نیچ اور سڑک چھاپ کہہ رہے ہیں۔ اسے لے کر گزشتہ دنوں عظیم اتحاد کے لیڈران کی میٹنگ ہوئی تھی اور جمعرات کو احتجاجی مارچ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی عظیم اتحاد کی جانب سے گورنر کو عرضداشت سونپی گئی ۔
ادھر ، پٹنہ میں انکم ٹیکس چوراہے سے نکلے اس احتجاجی مارچ کو لے کر پٹنہ پولیس نے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کیے تھے۔ کثیر تعداد میں جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا۔ وہیں احتجاجی مارچ کو لےکر ٹریفک پر بھی برااثر پڑا۔ لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ حالانکہ پروگرام میں عظیم اتحاد میں شامل سبھی پارٹیوں کے نمائندے شامل تھے،لیکن اس میں کوئی بڑا لیڈر شامل نہیں ہوا۔عظیم اتحاد کے لیڈران انکم ٹیکس گولمبر سے جلوس کی شکل میں راج بھون کےلئے روانہ ہوا ۔ مظاہرین بیلی روڈ ہوتے ہوئے راج بھون کی جانب بڑھ رہے تھے ۔ اسی دوران پولیس نے انہیں روکنے کی پوری کوشش کی ۔ لیکن مظاہرین کی تعداد کے آگے پولیس کی تعداد کم پڑ گئی ۔ بیلی روڈ کراسنگ پر پٹنہ پولیس کے کئی تھانوں کی پولیس اور ڈی ایس پی کی قیادت میں کثیر تعداد میں پولیس فورسیز نے لوہے کی بیریکیٹنگ لگا کر جلوس کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ اسٹیٹ ریپڈ ایکشن فورس کے جوان بھی تعینات تھے۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔
بعد میں ضلع انتظامیہ کی پہل پر آر جے ڈی کے ریاستی صدر اور ایم ایل سی رام چندر پوروے ، ایم ایل اے بھائ ویریندر ، ایم ایل اے شکتی سنگھ یادو ، سابق وزیر رمئی رام ، سابق وزیر شیام سندر سنگھ دھیرج ، سابق ایم ایل سی تنویر حسن ، دانش رضوان ، سابق مرکزی وزیر دیویندر یادووغیرہ پر مبنی ایک نمائندہ نے راج بھون جاکر گورنر سے ملاقات کی اور انہیں عرضداشت سونپی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ عظیم اتحاد میں شامل ہونے والے رہنمائوں کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سڑک چھاپ بتادیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سڑک پر کے لوگوں کے عظیم اتحاد میں جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ دراصل حال ہی میں عظیم اتحاد میں اوپند ر کشواہا او مکیش سہنی شامل ہوئے ہیں۔ اس کےلئے میڈیا نے جب سی ایم سے پوچھاتو انہوں نے سڑک والا بیان دیا ۔ اس کے بعد عظیم اتحاد کے لیڈران نے میٹنگ کی اور سی ایم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close