بہارکوسی

علامہ جمیل مظہری یاد گاری تقریب23 جولائی کو: امتیاز کریمی

پٹنہ :اردوڈائرکٹوریٹ کے ڈائرکٹر امتیاز احمد کریمی نے اپنے ایک بیان کے ذریعہ تمام اردو دوستوں اور جمیل مظہری کے قدر دانوں کو اطلاع دی ہے کہ بتاریخ 23 جولائی 2018 بوقت 2 بجے دن بروز سمواربمقام ابھیلیکھ بھون ،بیلی روڈ ، پٹنہ ۔1 علامہ جمیل مظہری پر ایک یاد گاری تقریب منعقد کی جائے گی جس میں اردو کے دانشور حضرات علامہ جمیل مظہری کی حیات و خدمات پر اپنے اپنے قیمتی مقالے پیش کریں گے۔ اس موقع پر نئی نسل کو علامہ جمیل مظہری کی خدمات سے متعارف کرانے اور ان میں اردو کے تئیں رغبت پیدا کرنے کی غرض سے طلباء و طالبات بھی اپنے مطالعے کی روشنی میں اپنی باتیں پیش کریں گے۔پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات کو انعام اور سند سے بھی نوازا جائے گا۔شعری محفل کے تحت پانچ منتخب شعراء کرام اپنے کلام سے سامعین کومحظوظ کریں گے۔ ڈائرکٹر اردو نے کہا کہ اردو ڈائرکٹوریٹ کے ذریعہ منعقدہ پروگرام میں اردو دوستوں اور محبانِ اد ب کی شرکت سے ہماری حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ہمیں مزید بہتر تقریب منعقد کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔انہوں نے محبان اردو سے جمیل مظہری یاد گاری تقریب میں شرکت کی درخواست کی ہے۔ساتھ ہی تمام اردو ملازمین کو بھی تقریب میں شرکت کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close