کھیل

عماد وسیم کا جشن منانے کا نیا اندازسوشل میڈیا پر وائرل

لاہور : آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں شاندار کم بیک کرنے والےعماد وسیم نے وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا نیا اندازسوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔جسے کرسٹیانو رونالڈو سے مشابہ بتایا جارہا ہے ۔
عماد وسیم کا کہنا تھا کہ فٹبال میچ بڑے شوق سے دیکھتا ہوں اور کرسٹیانورونالڈو میرے فیورٹ ہیں، ان کا جشن منانے کا انداز بہت اچھا لگتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جہاں مداحوں نے عماد وسیم کی شاندار کم بیک کی تعریف کی وہیں چند لوگوں نے انہیں معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا انداز اپنانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے ۔
ایک صارف نے کہا کہ شکر ہے رونالڈو کرکٹ نہیں دیکھتا ورنہ اسے اپنے جشن کا انداز تبدیل کرنا پڑجاتا۔ایک اور مداح نے رونالڈو کی روتے ہوئے تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کہا، عماد وسیم کا انداز دیکھنے کے بعد فٹبالر کا ردعمل۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close