سیاست

عمر عبداللہ نے پی ڈی پی۔ بی جے پی کے درمیان ہوئی طلاق کو ’فکسڈ میچ‘ قرار دے دیا

سری نگر۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سنہ 1977 میں بننے والی بالی ووڈ فلم ’قصہ کرسی کا‘ کا ایک سین ٹویٹ کرتے ہوئے پی ڈی پی اور بی جے پی کے درمیان ہوئی طلاق کو ایک ’شاندار فکسڈ میچ‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے سیاستدانوں کی سیاست پر بننے والی فلم ’قصہ کرسی کا‘ ایک مختصر سین ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’اپنی سیاسی حکمت عملی ترتیب دینے کرنے کے لئے پی ڈی پی اور بی جے پی بالی ووڈ فلمیں دیکھتی آئی ہیں۔ ان فلموں سے تحریک وترغیب حاصل کرکے دونوں جماعتوں نے اپنا طلاق نامہ تیارکر لیا۔ شاندار فکسڈ میچ ۔ کمال کا اسکرپٹ۔ لیکن سامعین (عوام) اور ہم بے وقوف نہیں ہیں‘۔

عمر عبداللہ کی جانب سے ٹویٹ کئے گئے سین میں سیاستدانوں کو آپس میں یہ باتیں کرتے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔ فلم کا سین : ’ہم آپ کو گدی پر رہنے نہیں دیں گے راجا۔ آخر تم چاہتے کیا ہو۔ دیکھو راجا کام کی بات کرو۔ تمہاری پرجا تم سے ناراض ہے ، ہماری جنتا ہم سے ناراض ہے۔ تمہاری پرجا تم کو گدی سے ہٹا دے گی، ہماری جنتا ہم کو کرسی سے ہٹا دے گی۔ اب اس مشکل کا ایک ہی حل ہے۔ تم ہمارے خلاف جنگ چھیڑ دو، ہم تمہارے خلاف جنگ چھیڑ دیں گے۔ پندرہ دن کی ایک لڑائی ہوجائے۔ تم ہمارے خلاف زہر اگلنا، ہم تمہارے خلاف زہر اگلیں گے۔

تم دیش بھکتی کا بھاشن دینا، ہم بھی دیش بھکتی کا بھاشن دیں گے۔ تم ہم پر تھوکنا ، ہم تم پر تھوکیں گے۔ دیش بھکتی کا یہ نشہ کم از کم پانچ برس تو چلے گا ہی۔ پانچ سال تک تمہاری اور میری گدی محفوظ ۔ اس کے بعد اور کوئی ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔ بولا راجا منظور ہے۔ ہاں منظور ہے‘۔

واضح رہے کہ پی ڈی پی کی اتحادی جماعت بی جے پی نے 19 جون کو اچانک پی ڈی پی سے اپنی حمایت واپس لی۔ نئی حکومت کی تشکیل کے لئے کوئی جماعت سامنے نہیں آئی تو ریاست میں 20 جون کو گورنر راج نافذ کر دیا گیا

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close