سیاستہندوستان

عوام کو بی جے پی سے ہی توقع: مودی

جبل پور وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ عوام کو کام کرنے والے سے ہی توقعات ہوتی ہیں اور اس لئے سبھی کو بھارتیہ جنتاپارٹی سے ہی امیدیں ہیں۔مسٹر مودی آج مدھیہ پردیش کے جبلپور میں ریاستی حکومت کے چار وزیروں شاہ پورہ سے پارٹی امیدوار اوم پرکاش دھروے، جبلپور شمال سے شرد جین، نرسنگھ پور سے ظالم سنگھ پٹیل اور وجے راگھو گڑھ سے سنجے پاٹھک سمیت پاٹل، جبلپور کینٹ، جبلپور مغربی، برگی، پناگر، سروہی اور گوٹے گاؤں سے پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ کنبے میں بھی جو بیٹا کام کرتا ہے، اس سے امیدیں ہوتی ہیں۔ عوام کو بھی آج بی جے پی سے ہی توقع ہے۔ انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ ’نٹھلے‘ سے کوئی امید نہیں رکھتا۔ اسی سلسلے میں انہوں نے کہا کہ جو کام کرتا ہے، اس سے غلطی بھی ہوتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات میں بی جے پی نے پائی پائی کا حساب دیا ہے۔ ریاست کے عوام کی ایک غلطی انہیں دوبارہ 55 برس کی بدانتظامی کی بھینٹ چڑھا دے گی۔انہوں نے مدھیہ پردیش کی شیو راج سنگھ چوہان حکومت کی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ جبلپور کو دفاعی ساز و سامان کی تیاری کا ایک اہم مرکز بنایا جائے گا۔ریاست میں انتخابی تشہیر کل ختم ہوجائے گی۔ پولنگ 28 نومبر کو ہوگی۔ انتخابات کے نتائج 11 دسمبر کو آئیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close