بہارپٹنہ

عوام کو لالٹین کے دور میں رکھنا چاہتی تھی آر جے ڈی حکومت: مودی

الیکٹرک ٹریڈ ایکسپو2019-کے افتتاح کے موقع پر نتیش سرکار کی تعریف

پٹنہ:ڈپٹی سی ایم سشیل کمار مودی نے ایک مرتبہ پھر الیکٹرک ٹریڈ ایکسپو 2019کے بہانے لالو رابڑی اقتدار پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15سال پرانی حکومت بہار کے لوگوں کو لالٹین میں ہی رکھنا چاہتی تھی ۔ اس سرکار کو ریاست کی ترقی سے کوئی سروکار نہیں تھالیکن آج کی حکومت نے ترقی پر توجہ دی اور ہر گھر میں بجلی پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔
ڈپٹی سی ایم مسٹر مودی جمعہ کو الیکٹرک ٹریڈ ایکسپو2019-کے افتتاح کے موقع پر یہ باتیں کہیں۔ اس کا انعقاد نیو پٹنہ کلب کے احاطہ میں بہار الیکٹرک ٹریڈرس ایسو سی ایشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔ پروگرام میں بجلی پہنچانے کو لے کر سشیل کمار مودی نے نتیش سرکار کی جم کر ستائش کی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت لوگوں کو ترقی سے جوڑ رہی ہے۔ گھر گھر بجلی پہنچا رہی ہے۔ مرکز بھی اس میں تعاون کر رہا ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کے کام کاج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں ایگری کلچر فیڈر دسمبر2019تک شروع ہوجائے گا۔ یہ فیڈر 6000کروڑ کے صرفہ سے تیار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں ڈیژل کھیتی میں کافی لاگت لگتی ہے۔ اس سے کسانوں پر مالی بوجھ بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایگری کلچر فیڈر شروع ہوجانے کے بعد2019سے بہار میں بجلی سے کھیتی ہوگی۔ اس سے کسانوں کو کافی فائدہ ملے گا۔ کم سرمایہ والے لوگ بھی اس سے آسانی سے کھیتی کرسکتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ بہار میں بجلی کےلئے پری پیڈ میٹر جلد ہی لگایا جائے گا۔ اس کی بھی تیاری زور شور سے چل رہی ہے۔ اتنا ہی نہیں، ریچارج کے توسط سے لوگ بجلی کا کنکشن لے سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست کے ہر گھر میں بجلی پہنچانے کا نشانہ پورا ہونے کے بعد اب 2سال کے اندر ان گھروں میں پری پیڈ میٹر لگ جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close