بہارپٹنہ

عید الاضحی کے موقع پر امن وامان بنائے رکھنے کے لیے اعلیٰ سطحی میٹنگ

پٹنہ :گاندھی میدان میں عید الاضحی کی نماز کے سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ کمار روی کی صدارت میں ایک میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں نماز عیدین کمیٹی کے صدر محمود عالم کمیٹی کے اراکین اور سبھی عہدیداران کا خیر مقدم کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ یہ میٹنگ بقرعید کے موقع پرگاندھی میدان میں عید الاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے موقع پر امن وقانون بنائے رکھنے کے لیے طلب کی گئی ہے۔ڈی ایم نے ایس ڈی او پٹنہ صدر ،ڈی ایس پی ٹائو ن پٹنہ کو ہدایت کہ 22 اگست کو صبح 5:30بجے گاندھی میدان پہونچ کر سبھی گیٹ پر مامور مجسٹریٹ پولس افسران اور پولس عملوں کی تعیناتی کو دیکھ لیں گے اور وقت پر گیٹ کو کھولا جائے اس بات کو بھی یقینی بنالیں گے۔ بقرعید کے موقع پر مختلف سطح پر پیس کمیٹی کے میٹنگ کاجائزہ لیتے ہوئے ڈی ایم نے ہدایت دی کہ جہاں جہاں یہ میٹنگ نہیں ہوئی وہاں 20 اگست تک سبھی ایس ڈی او ،سبھی ایس ڈی پی او تھانہ سطح پر اس کی میٹنگ کریں اور اس بات کا دھیان رکھاجائے کہ میٹنگ میں سماج کے ذمہ دارا فراد کے ساتھ ساتھ سرگرم شخصیتوں اور نوجوانوں کو بھی مدعو کیا جائے۔ساتھ ہی میٹنگ میں خود بھی شرکت کریں۔انہوں نے سبھی ایس ڈی او ،ایس ڈی پی او اور تھانہ انچارج سے گاندھی میدان کے علاوہ ضلع کے دیگر مقامات پر ہونے والے نماز اور نماز کی جگہ کے سلسلے میں پوچھا گیا اور ہدایت دی گئی کہ نماز کے جگہوں کا معائنہ کر لیا جائے اور مقامی افسران مطمئن ہو لیں گے کہ وہاں پر کسی طرح کا کوئی تنازعہ نہیں ہے اور نمازیوں کے آنے جوانے میں بھی کوئی دشواری نہیں ہے۔ راستے میں آبی جمائو کی صورتحال کو دیکھ لیا جائے تاکہ نمازیوں کو کسی بھی طرح کی دشواری نہیں ہو۔فرقہ ورانہ تنازعہ کی صورت میں بلاتاخیر کاروائی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ افسران کو بھی اس کی جانکاری دی جائے۔میٹنگ میں ڈی ایم کے ذریعہ مینوسپل کمشنر پٹنہ مینسپل کارپوریشن ،اکزکیوٹیو افسر ،نوتن راجدھانی سرکل کو ہدایت دی گئی کہ زیادہ سے زیادہ مزدور لگا کر گاندھی میدان کی صاف صفائی کو یقینی بنائیں گے تاکہ کمیٹی کے لوگ اپنی تیاریاں کر سکے۔انہوں نے کہا کہ گاندھی میدان کے ارد گرد اوارہ مویشی گھومتے رہتے ہیں نماز کے وقت یا اس کے پہلے گاندھی میدان کے اندر یہ مویشی داخل نہ ہو اور خاص کر صفائی کا پورا انتظام کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close