اتر پردیش

عید پر لوگوں سے گلے ملنے والی علیشا نے مانگی معافی،کہا- گھر سے باہر نکلنا ہوا مشکل

اترپردیش کے مرادآباد میں گلے مل کر عید کی مبارک باد دینے والی علیشا ملک نے اپنی حرکت پر معافی مانگی ہے۔ مسلم مذہبی رہنماؤں کے اعتراض ظاہر کرنے کے بعد علیشا ملک نے لڑکوں سے گلے مل کر عید منانے پر صفائی دی ہے۔ علاوہ ازیں ان تمام لوگوں سے معافی مانگی، جنہوں نے وائرل ویڈیو پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے علیشا کے اس قدم کو اسلام کے خلاف بتایا تھا۔ علیشا ملک کے مطابق، اس واقعہ کے بعد اس کا گھر سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔اور ساتھ ہی ویڈیو وائرل ہو جانے کی وجہ سےان کے خاندان کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح ہو کہ عید کے موقع پر علیشا کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں قطار میں کھڑے لڑکوں سے وہ گلے مل کر عید کی مبارک باد دے رہی تھی۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مسلم مذہبی رہنماوں نے اسے اسلام مخالف بتایاتھا۔ وہیں دوسری جانب علیشا ملک کا کہنا ہے کہ وہ گلے مل کر عید کی خوشیاں بانٹنا چاہتی تھی، لیکن ان پر مذہب اور خاندان کا مذاق بنانے کا الزام لگنے لگا۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میڈیا میں آنے کے لئے اور خبروں میں چھانے کے لئے علیشا نے عید کے مبارک روز یہ کارنامہ کیا۔

تمام الزامات سے ہراساں ہو کر علیشا جمعہ کے روز خود سامنے آئیں اور اپنی جانب سے صفائی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ میرا کوئی غلط ارادہ نہیں تھا۔ میرا مقصد لوگوں کی قدامت پسند سوچ بدلنے کا تھا، لیکن سوشل میڈیا پر ویڈیو کو کاٹ چھاٹ کر پیش کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close