بین الاقوامی

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری،چار فلسطینی جاں بحق،متعددزخمی

مقبوضہ بیت المقدس: غزہ کی پٹی پر صیہونی افواج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید جب کہ 24 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں 24 افراد زخمی بھی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ نوجوان کی میت اسپتال پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا، مظاہرین نے اسرائیل سے آزادی کے حق میں نعرے لگائے اورغزہ کی پٹی پر احتجاج بھی کیا گیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا جس کی زد میں آکر متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوگئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close