بین الاقوامی

فرانس نے شدت پسند مبلغ الجزائر کے حوالے کر دیا

پےرس ،17جولائی فرانس کی حکومت نے کل سوموارکو ایک انتہائی خطرنا ک دہشت گرداور شدت پسند مبلغ جمال بغا ل کو افر یقی ملک الجزائر کے حوالے کردیا۔ بغال کو جیل سے براہ راست الجزائر کے حوا لے کیا گیا۔ قبل ازیں شدت پسند مبلغ کی حوا لگی کے بارے میں دونوں ملکوں میں ایک سفارتی معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت بغال کو اس کے اصلی ملک کے حوا لے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق جما ل بغال پر دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں بالواسطہ یا براہ راست ملو ث ہونے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔ سنہ 2005 ءمیں فرانسیسی حکام نے اسے دہشت گردی کی سر گرمیوں اور پیرس میں امر یکی سفار ت خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزا م میں گرفتار کیا۔ دو سال کے بعد فرانس نے اس کی شہریت بھی منسو خ کردی اور اسے الجزائر کے حوا لے کرنے کا فیصلہ کیا گیا مگر بعد میں الجزائر میں دوران حرا ست تشدد کے خدشے کے تحت اس کی حوا لگی رو ک دی گئی تھی۔2009 میں 52 سالہ بغال پر گ±ستاخانہ خاکے شائع کرنے والے فرانسیسی اخبار ’شارلی ایبڈو‘ کے دفتر پرحملے کیلئے شریف کواشی نامی ایک شد ت پسند کو بھرتی کرنے اور جنوری 2015 ءکو پیرس میں ایک یہودی کاروباری مر کز میں شہریوں کو یرغمال بنانے کے لیے حمد کولیبا لی کو تیار کر نے کا الزام عاید کیا گیا۔ ان دونوں کا بغال کے سا تھ تعارف 2005ءمیں فلوری میر وگیبس جیل میں ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے القاعدہ کے نظر یات اختیار کر لیے تھے۔ 2013 میں بغا ل پر دوبا رہ مقدمہ چلایا گیا اور اسے ایک بار پھر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ اس پر الجزا ئر میں شدت پسند جماعت اسلامی کے ایک رہ نما کو جیل سے فرار کرا نے میں مدد دینے کا الزام عا ید کیا گیا تھا تاہم 2016 کو اس نے رہائی پالی تھی۔بغال نے 21 سال کی عمر میں الجزائر سے فرانس کا سفر کیا جہاں اس نے فرانسیسی شہریت حاصل کرنے کے ساتھ ایک فرانسیسی خاتون کے ساتھ شادی بھی کی۔ وہ اپنے خاندان کے ہمراہ کچھ عرصہ برطانیہ میں بھی مقیم رہا جہاں اس نے عمرمحمود محمد عثمان المعروف ابو قتا دہ کی زیرنگرانی مسجد میں اپنے دہشت گردانہ سرگر میو ں کا آغاز کیا۔ سنہ 2000 ءسے قبل وہ افغانستان کا سفر بھی کرچکا تھا۔ اسے فرانس میں امریکی سفا ر ت خانے پرحملے کی سازش تیار کر نے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور اسی الزام میں اسے دس سال قید کی سزا ہوئی تھی۔اب بغال کو الجزائر کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں اسے دہشت گردی اور مسلح گرو پ کے ساتھ وابستگی کے الزامات کے تحت 20 سال قید کی سزا کا امکان ہے۔ انسا نی حقوق کی تنظیموں نے بغال کی الجزائر حوالگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اسے الجزائر میں دوران حراست غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close