فلم

فلم ’سمبا‘ کی کامیابی کے بعد رنویر سنگھ کا روہت شیٹھی سے نئی خواہش کا اظہار

ممبئی: فلم سمبا کی باکس آفس پر کامیابی کے بعد بالی ووڈ کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ نے ہدایت کار روہت شیٹھی سے ایک نئی خواہش کا اظہار کردیا۔ریلیز کے بعد محض پہلے ہی ہفتے میں باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد مالیت کا تابڑ توڑ بزنس کرنے والی رنویر سنگھ اور سارہ علی خان کی فلم ’سمبا‘ ان دنوں اپنی کامیابی کے سفر پر گامزن ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ فلم چند ہی دنوں میں 200 کروڑ کا ہندسہ بھی عبور کرلے گی۔ شائقین کی جانب سے فلم کی کامیابی کا سہرا فلم کے ہدایت کار روہت شیٹھی کے سر باندھا جارہا ہے۔ میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم ’سمبا‘ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں روہت شیٹھی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر بھروسا کیا اور اپنا ہیرو بنایا۔ میرے لیے صلاحیتوں سے بھرپور اس ہدایت کار کے ساتھ کام کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔اسی گفتگو کے دوران رنویر سنگھ سے روہت شیٹھی سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر انہوں نے ہدایت کار کے ساتھ مزید کام کرنے پر دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ مشترکہ طور پر ایک تخلیقی منصوبے کے حوالے سے سوچ رہے ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’سمبا‘ کے بعد رنویر سنگھ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’گلی بوائے‘ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جس کے بعد وہ سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کی سوانح حیات مبنی فلم ’83‘ مکمل کرکے کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close