ٹیکنالوجی

فلپ کارٹ نے کسٹمر فرسٹ بینی فٹ پرو گرام ’’فلپ کارٹ پلس‘‘ لانچ کیا

دہلی :بھارت کے سب سے بڑے ای کامرس مارکیٹ پلیس فلپ کارٹ نے اس یوم آزادی پر ’’فلپ کارٹ پلس‘‘ لانچ کر نے کا اعلا ن کیا ہے۔ جسے بھارتی صارفین کو خوش کر نے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ فلپ کارٹ پلس بھارت کا پہلا پرو گرام ہے جو برسوں کے زبردست ڈیٹا تجزیہ اور صارفین کی ترجیحات کے تئیں صارفین کی گہری سمجھ کا نتیجہ ہے۔ اس کے علاوہ سبھی اہم انٹر نیٹ کمپنیاں اس پہل یں حصہ لے کر اسے بھارت میں لانچ کیا گیا اب تک کا سب سے زیادہ فائدہ مند بنائیں گی۔
فلپکارٹ پلس ایک بینیفٹ پرو گرام ہے، جس کا مقصد اپنے سبھی ہمہ جہت پہلوئوں جیسے بنا فیس کے ملنے والی رکنیت اور ریوارڈس کی لمبی رینج کے ساتھ عوام تک پہنچنا ہے۔ یہ پرو گرام سبھی ٹچ پوائنٹس پر صارفین کو بہترین تجربہ دینے کا وعدہ کرتا ہے۔ اس پرو گرام کی اہم خصوصیات میں صارفین کو سب سے تیز اور فری ڈلیوری، سبھی طرح کی سیل، جیسے بگ فیسٹیو سیزن سیل تک جلدی پہنچ دستیاب کروانا اور صارفین کو شاپنگ کا شاندار تجربہ دلانا شامل ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close