بہارکوسی

فیزیو تھریپی کے بغیر اسپتال کا تصور نہیں 

پھلواری شریف :پٹنہ ایمس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر پربھات کمار سنگھ نے کہا ہے کہ فیزو تھریپی کے بغیر اسپتال کا تصور نہیں کیا جا سکتا ہے۔آج کے دور میں ہر انسان کو فیزیو تھریپی کرانے کی ضرورت پڑتی ہے۔ ایمس پٹنہ کی جانب سے انڈین ایسو سی ایشن آف فیزو تھریپی خاتون سیل پٹنہ کی جانب سے ایک روزہ ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے ایمس کے ڈائرکٹر نے کہا کہ پٹنہ ایمس کا شعبہ فیزو تھریپی سپر اسپیشلسٹ بن گیا ہے اس شعبہ کو اور بھی بہتر بنائے جانے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے لیے نئی تکنیک پر مبنی مشین بھی آئے گی ۔اس موقع پر ہیلتھ ایجوکیشن ریسرچ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر درش پرت کور نے سینٹر اور بہار حکومت سے فیزو تھریپی کونسل کی تشکیل کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن پورے ملک کے 50 جگہوں پر اس طرح کا ورکشاپ منعقد کیا گیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close