بہارپٹنہ

فیصل انور کو سارن ضلع کمیٹی کا صدر مقرر کیا گیا

پٹنہ:سالار اردو الحاج غلام سرور رفیق خاص خورشیدانور ایڈوکیٹ مرحوم کےپسر نیک فیصل انور کو سارن ضلع عوامی اردو نفاذکمیٹی کا صدر مقرر کیا گیاہے۔یہ اطلاع عوامی اردو نفاذ کمیٹی بہار کے سربراہ اشرف استھانوی نے چھپرہ سے واپسی کے بعد آج یہاں جاری اپنے ایک اخباری بیان کے ذریعہ دی ہے۔
اشرف استھانوی نے کہا کہ سارن کمشنری عرصہ دراج سے علم وادب کا گہوارہ رہی ہے۔موجودہ دور میں بھی بڑے بڑے شعرا ،ادبا ،افسانہ نگار ،فکشن نگار اور صحافی حضرات پورے ہندستان اور بیرون ممالک میں بھی اپنے تخلیقات کے ذریعہ اردو زبان وادب کے فروغ میں پیش بہا خدمات انجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اردو کے لیے سارن کی سرزمین بڑی زر خیز ہے ضرورت ہے اردو کے لیے پریشر گروپ بنانے کی۔اشرف استھانوی نے فیصل انور کو ارسال کردہ اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ آپ جلد از جلد سارن ضلع میں اردو کے سچے خدام پر مشتمل ضلع سطحی کمیٹی تشکیل کر کے ریاستی کمیٹی کومطلع کریں ۔ساتھ ہی سارن ضلع میں اردوزبان وادب کے فروغ ،اردو اخبارات و رسائل جرائد کی سرپرستی میں بھی اہم کردار ادا کریں ۔اردو میں خط وکتابت اور گفتگو کے سلسلے کو فروغ دینے میں کمیٹی سرگرم کردار ادا کرے۔اس کے علاوہ ہر بلاک میں ایک مفت اردو لرننگ سینٹر قائم کیا جائےتاکہ اردو زبان کی حفاظت ممکن ہو سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close