کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2018: سعودی عرب اور مراکش کا سفر ختم، ایران کا عمدہ کھیل

ایران جو اپنے دفاعی کھیل کے لیے مشہور ہے نے بدھ کو فیفا ورلڈ کپ میں سپین کے خلاف میچ میں یہ ثابت کردیا کہ وہ جارحانہ کھیل بھی اتنا ہی عمدہ کھیلتے ہیں۔

اگرچہ ایران کی ٹیم بہادری سے کھیلی لیکن سپین سے ایک صفر سے شکست کھائی۔ سپین نے اس جیت کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے کی جانب ایک اور قدم اٹھایا ہے۔

2010 کی ورلڈ چیمپیئن ٹیم کو دوسرے ہاف میں گول کرنے کا موقع ملا۔ پہلے ہاف میں اگرچہ سپین کے پاس گیند 81 فیصد رہا تاہم ایرانی ڈیفینڈرز نے سپین کی ہر کوشش ناکام بنائی۔

ایران نے پہلے ہاف میں 4-5-1 فارمیشن کے ساتھ کھیلا جس کے باعث سپین صرف ایک بار گول کی کوشش کر سکا۔

ایران نے پہلے راؤنڈ میں 1121 منٹ تک گول نہ کھا کر ریکارڈ قائم کیا۔

فائنل سیٹی بجنے پر ایران کے کئی کھلاڑی گراؤنڈ میں لیٹ گئے۔ جس طرح سے ایران نے پہلا گول کھا کر دفاعی گیم سے جارحانہ گیم شروع کی اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ صرف دفاع ہی نہیں کر سکتے۔

ایرانی کوچ کالوس نے کہا کہ ٹیم نے دکھا دیا کہ ایرانی ٹیم مقابلے کے لیے تیار ہے۔ ’اس میں کوئی شک نہیں سپین نے بہت سٹائلش گیم کھیلی ہے لیکن ہم نے بھی عمدہ کھیلا ہے۔‘

سپین کے کوچ فرنانڈو نے میچ کے بعد کہا ’میں کیا کہہ سکتا ہوں ہمارے تین پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ ہمیں معلوم تھا کہ یہ میچ مشکل ہو گا اور ایسا ہی ہوا۔‘

فٹ بال کلب چیلسی کے سابق سٹرائیکر کرس سٹن نے بی بی سی ریڈیو 5 سے بات کرتے ہوئے کہا ’ایران کے پاس گیم پلان تھا اور وہ دفاعی پوزیشن میں تھے اور سپین کو اپنی جانب آنے دے رہے تھے۔ لیکن سپین کے گول نے ایران کو یقین دیا اور اس کے بعد وہ اٹیکنگ گیم کھیلنا شروع ہوئے۔

یوروگوائے نے سعودی عرب کو ایک صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ راؤنڈ میں اپنی اور میزبان ٹیم روس کی جگہ پکی کر لی ہے۔

روس کے خلاف پانچ صفر سے شکست کے بعد سعودی عرب کو یوروگوائے کے خلاف بھی شکست کھانی پڑی۔ سعودی عرب کا آج کا کھیل روس کے خلاف کھیل سے بہت بہتر تھا لیکن ان کے گول کیپر محمد الاویس کی غلطی ان کو مہنگی پڑی۔

روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 میں مراکش نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے کہ وہ پہلی ٹیم ہے جس کا ورلڈ کپ میں سفر ختم ہوا۔

مراکش کو پرتگال نے ایک صفر سے شکست دی اور یہ گول رونالڈو نے کیا۔

مراکش نے گذشتہ نو ورلڈ کپ میچوں میں سے سات ہارے ہیں، ایک جیتا اور برابر کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close