فلم

فیلڈ مارشل مانیک شا کا کردار ادا کریں گے رنبیر کپور

ممبئی: بالی وڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور سنجے دت کی بایو پک میں سنجے دت کا کردار ادا کرنے کے بعد اب سلور اسکرین پر ہندوستانی فوج کے سابق فیلڈ مارشل مانیک شا کا کردار ادا کریں گے۔فلم سنجو باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی ہے جس کے بعدکئی ڈائرکرٹرس رنبیر کو اپنی فلموں میں لینا چاہتے ہیں۔ رنبیر کپور ان دنوں ایان مکھرجی کی فلم برہمستر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ، امیتابھ بچن اور مونی رائے نظر آئیں گی۔ دوسری طرف وہ شمشیرا فلم میں بھی نظر آئیں گے۔بالی وڈ ڈائرکٹر میگھنا گلزار آج کل ہندوستانی فوج کے سابق سربراہ سیم مانیک شاہ کی بایوپک کی تیاری میں مصروف ہیں۔ اس فلم کی کاسٹنگ کا کام جاری ہے۔ راضی کے بعد میگھنا اور عالیہ اچھی دوست بن گئی ہیں۔ فلم کی کاسٹنگ میں عالیہ ، میگھنا کی مدد کررہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم میں اہم کردار کے لئے عالیہ بھٹ نے رنبیر کا نام تجویز کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close