کھیل

فیڈرر کی بازل ٹورنامنٹ میں چیلنجنگ شروعات

بازل:چوٹی سیڈ سوئزلینڈ کے راجر فیڈرر نے ہاتھ میں درد کی شکایت کے باوجود بازل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فاتحانہ مہم کی شروعات کی اگرچہ پہلے دور میں انہیں غیر سیڈ یافتہ سربیائی کھلاڑی فلپ كراجنووچ سے چھ۔دو، چار۔چھ اور چھ۔چار سے تین سیٹوں تک جدوجہد کرنی پڑی ۔
گھریلو میدان پر کھیل رہے فیڈرر نے اس جیت کے ساتھ آخری -16 میں جگہ بنا لی ہے. لیکن غیر سیڈ یافتہ کراجنووچ نے انہیں کافی پریشان کیا اور سوئس کھلاڑی 38 غیرضروری غلطیاں کر بیٹھے۔ اس کے باوجود فیڈرر نے دو گھنٹے میں اپنی جیت یقینی بنا لی۔
دنیا کے تیسرے نمبر کے کھلاڑی اور یہاں آٹھ مرتبہ کے چیمپئن فیڈرر کو اگلے راؤنڈ میں جرمنی کے جان لینارڈ اسٹرف سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے آسٹریلیا کے جان ملمین کو 7-6، 6-2 سے شکست دی۔ اچھی فارم میں کھیل رہے ساتویں سیڈ روس کے دانل مدویدیف نے جرمنی کے میکسی ملان مارٹرر کو چھ۔تین، سات۔پانچ سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
جاپان اوپن میں فاتح رہے مدویدیف کا اگلا میچ غیر سیڈ اٹلی کے آندريس سیپي سے ہوگا جنہوں نے جاپانی کوالیفائنگ تارو ڈانل کو چھ۔صفر،۔ چھ۔چار سے شکست دی۔ آسٹریلیا کے نوجوان کھلاڑی ایلکسئی پوپرن نے بھی اے ٹی پی ٹور میں بطور کوالیفائنگ اپنی پہلی جیت درج کی۔ انہوں نے ہم وطن میتھیو ایبدین کو سات۔چھ ، چھ۔چار سے شکست دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close