بین الاقوامیفلمہندوستان

قادر خان کی کینیڈا میں سپردخاک

نئی دہلی:بالی ووڈ کے معروف اداکار قادر خان کینماز جنازہ گزشتہ رات کینیڈا کے مسوگا میں ہوئی اور انہیں سپردخاک کیا گیا۔اس سے پہلے قادر خان کے جسد خاکی کو مسجد میں رکھا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ قادر خان کا طویل علالت کے بعد پیر کو یعنی یکم جنوری کو کینیڈا کے ایک ہسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔ وہ 81 سال کے تھے۔ اداکارکے دماغ نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔ اس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ ساتھ ہی انہیں نمونیا کی بھی شکایت ہو گئی تھی۔ وہ بول نہیں پا رہے تھے جس کی وجہ سے وہ کوئی بھی بات کہنے کے لئے آنکھوں سے اشارہ کر رہے تھے۔ قادر خان کئی سالوں سے کینیڈا میں اپنے بیٹے سرفراز اور بہو شائستہ کے ساتھ رہ رہے تھے۔ آخری بار انہیں 2015 میں آئی فلم ’دماغ کا دہی‘ میں دیکھا گیا تھا۔ گزشتہ سال ہی بیٹے سرفراز نے قادر خان کے گھٹنے کی سرجری کرائی تھی۔ وہ زیادہ سے زیادہ دیر تک چل نہیں پاتے تھے۔قادر خان ڈرتے تھے کہ وہ چلیں گے تو گر جائیں گے۔ کافی عرصے سے مسلسل ان کی صحت خراب ہو رہی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close