بہارسیمانچل

قبر کھودنے جارہے بیٹے کی دردناک موت

بھاگلپور:بھاگلپور میں حبیب پور تھانہ حلقہ کے شاہ جنگی واقع تالاب کے پاس غیر قانونی بالو لے کر جار ہے بغیر نمبر کے تیز رفتار ٹریکٹر سے کچل کر بائک سوار شخص کی موت ہو گئی ۔حادثہ اتوار کی صبح کا ہے جب محمد اسمعیل وارثی عرف وکی اپنے مرحوم والد کا قبر تیار کرانے اپنی بائک سے شاہ جنگی قبرستان کی جانب جارہے تھے تبھی پنکھا ٹولی کی طرف سے آرہے ٹریکٹر کی چپیٹ میں آگیا ۔جس میں موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی ۔حادثہ کےبعد مشتعل اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے معاوضہ کا مطالبہ حبیب پور تھانہ انچارج کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کو لے کر قریب ساڑھے پانچ گھنٹہ سڑک کو جام کر دیا اس دوران مشتعل لوگوں نے حبیب پور پولس کی پٹائی کر کے ایک سپاہی کا رائفل بھی چھین لیا کافی سمجھا نے کے بعد سپاہی کو رائفل واپس کیا گیا ۔حادثہ اتوار کی صبح ساڑھے چھ بجے کی ہے جب اسمعیل وارثی نے اپنے مرحوم والد محمد سعید وارثی جن کی موت طویل بیماری کی وجہ سے سنیچر دیر شام ہو گئی تھی ۔مرحوم والد کے قبر کو تیار کرانے کےلئے وہ اپنے بھائی سنی کے ساتھ شاہ جنگی قبرستان جار ہا تھا تبھی بغیر نمبر کے بالو سے بھرے ایک تیز رفتار ٹریکٹر پنکھا ٹولی کی طرف سے آرہی تھی ۔شاہ جنگی تالاب کے پاس ہی ٹریکٹر سامنے سے آرہے بائیک کو دیکھ کر ٹریکٹر بے قابو ہو گیااور بائک میں ٹھوکر مارد دیا ۔ٹھوکر لگنے کے بعد بائک سوار اسمعیل کا سر ٹریکٹر کے چکے کے نیچے آگیا جس سے جائے وقوع پر ہی اس کی موت ہوگئی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close