ٹیکنالوجی

قدیم چینی مقبرے سے نئی قسم کے لنگور کے دانت دریافت

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی چین کے صوبے شآن شی میں واقع 2 ہزار 3 سو سال پرانے مقبرے کی کھدائی کے دوران لنگور کے دانت اور دیگر جانوروں کی ہڈیاں دریافت ہوئی تھیں۔ لنگور کے دانت کا فرانزک ٹیسٹ کیا گیا جب کہ خصوصی ٹیسٹ کے ذریعے ڈی این اے سیمپل بھی لیا گیا جس سے انکشاف ہوا کہ یہ دانت لنگور اور گوریلا کی نئی قسم کے ہیں جو اس سے قبل کبھی دریافت نہیں ہوئی۔

زولوجیکل سوسائٹی آف لندن نے لنگور کی اس نئی قسم کو Junzi imperialis کا نام دیا ہے جو انسانوں کا براہ راست شکار بن گئی۔ بندر کی یہ قسم بھی بغیر دم والے بندر کی اقسام میں سے ایک ہے جو انسانوں کے ہاتھوں ناپید ہوگئیں۔ انسان اپنے ہی ہاتھوں اپنے ماحول کو خراب کر رہا ہے جو خود اس کی تباہی کا باعث بنے گا۔

لنگور اور گوریلا کی اس نئی قسم کے دانت اور ہڈی کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ جانور چین کے قدیم شاہی خاندان کا پالتو لنگور ہوگا کیوں کہ چین میں گوریلا اور لنگور کو خصوصی اہمیت حاصل ہوتی ہے اور انہیں پالنا پرتعیش عمل سمجھا جاتا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close