فلم

قطرینہ کیف ساؤتھ انڈسٹری میں بھی مچائیں گی دھمال

ممبئی: اداکارہ کٹرینہ کیف نے ہندوستان کے باہر مقبول بالی ووڈ اداکارہ کی فہرست میں سر فہرست مقام حاصل کیا ہے۔کٹرینہ کیف ان دنوں سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ خبروں کی مانیں تو وہ جلد ہی جنوبی فلموں کی جانب اپنا رخ کر سکتی ہیں۔ وہ ساؤتھ سپر اسٹار مہیش بابو کی فلم میں نظر آ سکتی ہیں۔ حالانکہ ابھی تک اس فلم کا ٹائٹل طے نہیں ہوا ہے لیکن ڈائریکٹر اس فلم میں مہیش اور کٹرینہ کو ایک ساتھ میں سائن کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ ابھی تک فلم کے بارے میں کوئی آفیشیل اعلان نہیں ہوا ہے، لیکن مہیش بابو پہلے ہی فلم کے لئے اپنی رضامندی دے چکے ہیں اور اب کٹرینہ کے رد عمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ وہیں اطلاعات ہیں کہ مہیش بھی جلد ہی بالی ووڈ میں انٹری کر سکتے ہیں۔ فی الحال وہ اپنی انے والے فلم پر توجہ دے رہے ہیں۔وہیں اس کے بعد بھی ان کے پاس ساؤتھ کے کئی اور پروجیکٹس بھی ہیں۔ اس فلم کے بعد وہ ڈائریکٹر سوکومار کے ساتھ ایک اور فلم کر رہے ہیں۔ اگرکٹرینہ نے اس فلم کے لئے ہاں کر دی تو 10 سال بعد یہ ان کی تیسری تیلگو فلم ہوگی۔کٹرینہ نے وینکٹیش دگو بتی کی فلم ’ملی شوری سے سال 2004 میں تیلگو انڈسٹری میں انٹری کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے نند موری بال کرشن کے ساتھ ـ’الاری پڈوگو‘میں کام کیا تھا۔ اس فلم کو کرنے سے پہلے ہی کٹرینہ ساؤتھ انڈسٹری میں پاپولر ہیں۔ وہی اب اپنی اس فلم سے کٹرینہ نہ صرف اپنی بالی ووڈ شناخت کو برقرار رکھیں گی بلکہ ساؤتھ میں بھی اپنی مقبولیت میں چار چاند لگائیں گی۔ فلم کی شوٹنگ بھارت کی شوٹنگ کے بعد ہی شروع کر دی جائے گی وہیں یہ فلم اگلے سال ریلیز کی جا سکتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close