اتر پردیش

قنوج میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس پر ٹرک-بولیرو کی ٹکر، سات ہلاک

قنوج : اترپردیش کے ضلع قنوج میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر بدھ کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں بولیرو سوار ایک بچہ اور تین خواتین سمیت سات افراد کی موت ہو گئی جبکہ چار زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ’تروا‘ علاقے میں آگرہ سے لکھنؤ کی طرف آ رہی بولیرو آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر ون پروا گاؤں کے پاس صبح تقریبا چار بجے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی. حادثے میں سات لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور چار زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں ایک بچہ، تین خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ الور (راجستھان) کے رہنے والے ہیں۔ زخمیوں کو تروا میڈیکل کالج میں داخل کرادیا گیا ہے جس میں تین کی حالت نازک ہے۔ حادثے کے بعد پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا جبکہ اس کا ڈرائیور فرار ہو گیا. پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close