جھارکھنڈہندوستان

لالو سے ملے تیجسوی،بولے؛طلاق تیج پرتاپ کا ذاتی معاملہ

رانچی: آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے چھوٹے بیٹے اور بہار اسمبلی میں اپوزیشن کے رہنما تیجسوی پرساد یادو نے کہا ہے کہ اگر ذاتی نوعیت کے سوال اٹھائے گئے تو وزیراعظم سے لے کر بہار کے وزیراعلیٰ تک کوئی نہیںبچیںگے۔ ہمارے گھر کی بات کو گھر تک ہی رہنے دیجئے۔ہمارے خاندان کے لوگ اس مسئلے کو حل کرلیںگے۔ انہوں نے صاف لفظوں میں کہا کہ انہیں خاندانی معاملے میں دخل اندازی بالکل پسند نہیں ہے۔ بڑے بھائی تیج پرتاپ یادو کی طرف سے طلاق کی عرضی دیئے جانے پر انہوں نے بات کرنے سے صاف انکار کردیا اور کہا کہ انہیں اپنے خاندان سے زیادہ فکر ملک اور ریاست کی ہے۔ تیجسوی نے اس سے قبل اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ رانچی کے ریمس میں زیر علاج لالو پرساد سے ملاقات کی۔ اس دوران کئی موضوعات پر ان کی بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے بتایا کہ فی الحال لالو کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ کل میری سالگرہ تھی اسی لئے اپنے والد سے آشیرواد لینے کیلئے آیاتھا۔وزیراعلیٰ نتیش کمار پر آمریت کاالزام لگاتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ نتیش کمار لاٹھی کے زور پر حکومت کرنا چاہ رہے ہیں، عوام سب دیکھ رہے ہیں۔ اس بیچ لالو کے بڑے بیٹے اور سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو دو دن برج میں گزارنے کے بعدجمعہ کو دہلی چلے گئے ہیں۔ تیج پرتاپ طلاق کے اپنے فیصلے پر اڑے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ خاندان سے الگ نہیں ہونا چاہتے ۔ صرف اہلیہ سے علیحدگی چاہتے ہیں۔ لیکن وہ گھر تبھی لوٹیںگے جب گھر کے لوگ ان کا ساتھ دیںگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close