ہندوستان

لاوارث بچوں کو بچانے کی ریلوے بورڈ کے حکام کی بیویوں نے ذمہ داری اٹھائی

نئی دہلی:ریلوے اسٹیشنوں کے آس پاس یا ٹرینوں میں کچرہ جمع کرنے والے ، بھیک مانگنے، کبھی کبھی چوری وغیرہ جرائم میں ملوث پھٹے حال اور گندی حالت میں گھومتے لاوارث بچوں کو بچانے کی ریلوے بورڈ کے حکام کی بیویوں نے ذمہ داری اٹھائی ہے اور ان کی پہل پر ملک کے چھ اسٹیشنوں پر مختصر رہائش/بچوں کی مدد کا مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ریلوے بورڈ کے چیرمین کی اہلیہ کی صدارت والی ریلوے وائف ویلفےئر سنٹرل آرگنائزیشن(آر ڈبلیو ڈبلیو سی او) نے ایک غیرسرکاری تنظیم ۔پریاس جے اے سی کے ساتھ ملکر یہ پہل کی ہے اور گزشتہ ہفتہ وزارت ریلوے نے اس سلسلہ میں دہلی، گوہاٹی، داناپور، سمستی پور، جے پور اور احمد آباد اسٹیشنوں پر تقریباََ دو ہزار مربع فٹ کی جگہ مہیا کرانے کو منظوری دے دی ہے۔سرکاری اطلاع کے مطابق ریلوے اسٹیشنوں کے اس پاس یا ٹرینوں میں کچرہ جمع کرنے والے ، بھیک مانگنے والے، کبھی کبھی چوری جیسے جرم میں ملوث گندی حالت میں گھومتے چھوٹے بچوں کو بچانے کے لئے آر ڈبلیو ڈبلیو سی او نے یہ پہل کی ہے۔ آر ڈبلیو ڈبلیو سی او اس کے لئے این جی او پریاس کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کرے گا اور اس بارے میں ریاستی حکومتوں کا بھی تعاون لیا جائے گا۔ مختصر رہائش گاہ/بچوں کی مدد مراکز کو جوینائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) قانون 2015اور اس کے دستور العمل 2016کے تحت لائسنس لینا ہوگا۔ ان مراکز کا آپریشن خواتین اوراطفال کی فلاح وبہبود وزارت اور چائلڈ لائن انڈیا فاونڈیشن کے تعاون سے کیا جائے گا۔سرکاری اطلاع کے مطابق وزارت ریلو ے نے آر ڈبلیو ڈبلیو سی او کو مطلع کیا ہے کہ اسے ان چھ اسٹیشنوں پر دو دو ہزار مربع فٹ زمین مختصر شیلٹر ہوم اور 36 مربع فٹ کی جگہ بچوں کی مدد مرکز کے لئے مہیا کرائی جائے گی۔ یہ الاٹمنٹ شروع میں صرف پانچ برس کے لئے ہوگا جسے بعد میں بڑھایا جاسکے گا۔ذرائع کے مطابق اس میں تقریباََ ایک ہزار مربع فٹ میں 25بچوں کے لئے بستر ہوں گے اور دو بیت الخلا اور غسل خانے ہوں گے۔مرکز کے انچارج کا کمرہ، بچوں کا مشورہ کا کمرہ ، دفتر کے علاوہ ذخیرہ اندوزی کی جگہ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ان بچوں کو بعد میں چائلڈ پروٹیکشن ہوم میں بھیجا جاسکے گا۔ یہ مرکز مکمل طورپر انتظامی قواعد و ضوابط کو پورا کرنے اور لائسنس وغیرہ لینے کے بعد ہی چل سکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close