دیگر خبریں

لاپرواہی برتنے والے بلاک کوآرڈینٹر کی تنخواہ کاٹی گئی

دربھنگہ :لوہیا سوچھ بہار مہم کے تحت تعمیر بیت الخلاء کا ویب سائٹ پر انٹری میں لاپرواہی برتنے پر ضلع کے 14؍بلاکوں کے بلاک سوچھتا کو آرڈینٹر اور ایزکیٹو اسسٹنٹ کے ایک ہفتہ کے اعزازیہ میں کٹوتی کا حکم دیا گیا ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے یکم اکتوبر سے 23؍اکتوبر کے درمیان کئے گئے ایم آئی ایس انٹری کی بنیاد پر متعلقہ ملازمین کی تنخواہ میں کٹوتی کاحکم دیا ہے ۔ ضلع کے بیرول ، گورابورام ، بہادر پور ، کیوٹی ، سنگھوارہ ، تار ڈیہہ ، گھنشیام پور ، ہنومان نگر ، جالے ، کیرت پور ، کوشیشوراستھان پوربی و پچھمی اور منی گاچھی بلاک میں بلاک سوچھتا کوآرڈینٹر اور ایزکیٹو اسسٹنٹ کے ذریعہ بیت الخلاء بنواچکے لوگوں کی بہت کم انٹری کی گئی ہے جبکہ روزانہ ہر ایک بلاک میں کم سے کم دو سو مستحقین کی درخواست اور متعلقہ کاغذات کی انٹری کی جاتی ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے متعلقہ کوآرڈینٹر اور ایزکیٹو اسسٹنٹ کو اپنے کام میں بہتری لانے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت دی ہے ۔ انہو ںنے ڈی ڈی سی ڈاکٹر کاری پرساد مہتو کو حکم دیاکہ وہ تمام بلاکو ںمیں تعمیر بیت الخلاء کی ایم آئی ایس میں انٹری اور ادائیگی کے عمل کی نگرانی کرتے رہیں اور طے وقت پر ہدف کے مطابق انٹری اورادائیگی کروانا یقینی بنائیں جو ملازم کام میں لاپرواہی برتیں گے ان پر کڑی کاروائی ہوگی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close