بہار

لاکھوں فرزندان توحید نے ادا کی عید الاضحی کی نماز،خوشگوار ماحول میں قربانی جاری

دربھنگہ : نہایت تزک و احتشام اور خوشگوار ماحول میںلاکھوں فرزندان توحید نے عید الاضحی کی نماز ادا کی اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا شرف حاصل کیا ۔ شہر،قصبہاورگاؤں دیہات میں بھی سخت حفاظتی بند وبست کے درمیان عید گاہوں اور مساجد میں عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی اور پر امن ماحول میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوا۔ اسماعیل گنج عیدہ گاہ ، مدرسہ حمیدیہ قلعہ گھاٹ میدان،د ربھنگہ ٹاور چوک جامع مسجد، باقر گنج جامع مسجد، لال باغ مسجد، مہدولی بازید پور عید گاہ،ٹاؤن تھانہ مسجد، اسماعیل گنج عید گاہ، مرزا خاں تالا ب عید گاہ، جٹھیاہی مسجد، محلہ چک زہرہ عید گاہ اور جھگڑوا مسجد سمیت شہر کے تمام مساجد و عید گاہوں میں اور بینی پور ، بیرول سب ڈویزن حلقہ کے تحت بلاک حلقہ کے عیدگاہوں اور مساجد میں عید الاضحی کی نماز خوش گوار ماحول میں ادا کی گئی۔فرزندان توحید نے انتہائی پر امن اور خوشگوار ماحول میں نماز ادا کی اور قربانی کا فریضہ انجام دیا ۔ ایک دوسرے سے گلے ملے اور مبارک بادیاں پیش کی ۔ دوسری جانب کمشنر مینک بڑے بڑے، آئی جی پنکج دراد، ڈی آئی جی ونود کمار، ڈی ایم ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ اور سینئر ایس پی منوج کمار کے علاوہ ایس ڈی او، ڈی ایس پی ، بلاکوں کے بی ڈی او اور سی او ، تھانوں کے انچارج افسران وضلع امن کمیٹی تہوار کے مد نظر چوکسی برت رہے ہیں ۔ضلع انتظامیہ نے ضلع میں 318 ؍مقامات کی نشاندہی کر کے مجسٹریٹ کی نگرانی میں مسلح پولیس اہلکار کو تعینات کیا تھا۔ ساتھ ہی شہری حلقہ میں کوئک رسپانس ٹیم پوری سرگرمی کے ساتھ گشت کرتی رہی۔ ضلع میں ایس ایس بی کی ایک کمپنی کو ضلع میں تعینات کیا گیا تھا۔ خبر لکھے جانے تک کہیں سے کسی نا خوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے ۔ تیسری جانب بقر عید کے پر امن اہتمام کیلئے ڈی ایم اور سینئر ایس پی اور اعلی افسران نے ضلع کے عوام، امن کمیٹی ، افسران، ملازمین اور پولیس اہلکار کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ساتھ ہی انہوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close