بہارمتھلانچل

للت نرائن متھلا یونیورسیٹی میں اٹل کی یاد میں تعزیتی نشست

بھارت رتن کی زندگی ہمارے لئے سبق آموز : وائس چانسلر

دربھنگہ :للت نرائن متھلا یونیورسیٹی کے جوبلی ہال میں سہ پہر منعقد تعزیتی نشست میں شریک وائس چانسلر پروفیسر ایس کے سنگھ ، پرو ۔ وائس چانسلر پروفیسر جے گوپال ، رجسٹرار کرنل نست رائے سمیت یونیورسیٹی کے افسران ، فیکلٹی ڈین ، صدور شعبہ ، اساتذہ اور ملازمین نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ تعزیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ایس کے سنگھ نے کہا کہ الفاظ کے جادوگراٹل جی کی سوچ کو ان تک ہی محدود نہ رکھیں بلکہ اسے آنے والی نسل تک پہنچانا ہوگا ۔ اٹل بہاری واجپائی ایک عام گھر میں پیدا ہوئے اور جد وجہد کرتے ہوئے سیاست کے سب سے بلند مقام تک پہنچے ۔ ان کی زندگی ہم سب کیلئے سبق آموز ہے ۔ اٹل جی نے سنجیدہ اور سچی زندگی گذاری اوریہی رنگ ہم ان کی شاعر ی ، سیاست اور سماجی سروکار میں بھی دیکھتے ہیں ۔ سیاست کی بلندی پر رہنے کے باوجود انہوں نے ایک اچھے انسان کی نظیر پیش کی اور ایک ایسا لیڈربن کر ابھرے جس کی ہندوستان کی سیاست میں ہمیشہ الگ پہنچان تھی۔تعزیتی جلسہ سے پروفیسر جتندر نرائن سنگھ (صدر شعبہ پولی ٹیکل سائنس ) ، پروفیسر ونود کمار چودھری (صدر شعبہ سوشیولوجی ) ، پروفیسر چندر بھانو پرساد سنگھ (صدر شعبہ ہندی ) ، پروفیسر انیل کمار جھا (صدر شعبہ سماجیات ) نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا ۔رجسٹرار کرنل نست رائے نے تعزیتی بیان پڑھا اس کے بعد دو منٹ کی خاموشی اختیارکرکے آتما کی شانتی کیلئے دعا کی گئی ۔ تعزیتی جلسہ میں پروفیسر اجے کمار چودھری ، ڈاکٹر مشتاق احمد ،ڈاکٹر شاہد ظفر ،ڈاکٹر رضی احمد سمیت سمیت یونیورسیٹی کے اساتذہ اور ملازمین شریک تھے۔ دوسری جانب کامیشور سنگھ دربھنگہ سنسکرت یونیورسیٹی کے گول گھر میں وائس چانسلر پروفیسر سرو نرائن جھا کی صدارت میں تعزیتی نشست کا اہتمام کیاگیا جس میں سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی کو خراج عقیدت پیش کیاگیا اور دو منٹ کی اجتماعی خاموشی اختیار کی گئی ۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر تیز نرائن جھا نے تعزیتی بیان پڑھا اس موقع پریونیورسیٹی کے افسران اور ملازمین موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close