دہلیہندوستان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو روکنے کی طاقت صرف عام آدمی پارٹی میں ہے: کیجریوال

کیجروال نے کہا کہ لوگ بی جے پی سے ناراض ہیں وہ راہل گاندھی اوربدعنوان کانگریس کو بھی ووٹ نہیں دینا چاہتے۔ لہٰذا دہلی میں صرف 'آپ ہی واحد متبادل ہے۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینراوردہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کے روزاگلے برس ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے بارے میں کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کودہلی میں شکست دینے کے لئے ان کی پارٹی ہی واحد متبادل ہے۔
دلی کے روہنی علاقے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی اورراشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) لوک سبھا انتخابات جیتنے کے سلسلے میں آپ کے ووٹ کاٹنے کے لئے مبینہ طورپرکانگریس کی حمایت کررہی ہیں۔ لوگ بی جے پی سے ناراض ہیں وہ راہل گاندھی اوربدعنوان کانگریس کو بھی ووٹ نہیں دینا چاہتے۔ لہٰذا دہلی میں صرف آپ ہی واحد متبادل ہے۔
بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات 2014 میں آپ نے بی جے پی کو ووٹ دیئے اوربی جے پی کے سبھی 7 ممبر پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ بھیجا۔ سال 2015 کے اسمبلی انتخابات میں آپ نے تبدیلی کے لئے ووٹ ڈالے اوردہلی میں 70 میں سے 67 سیٹوں پرآپ کو فتح دلائی۔ آپ کی فلاح کے لئے کس نے کام کیا؟ عام آدمی پارٹی یا بی جے پی کے 7 ممبر پالیمنٹ نے؟ یہ آپ ہے جوبغیرتھکے آپ کے لئے مسلسل کام کررہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close