پٹنہ

لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی کےلئے’ہم ‘ کی میٹنگ

عظیم اتحاد کے امیدواروں کو فتح دلانے میں ہمارا کردار اہم ہوگا: مانجھی

پٹنہ:ہندوستانی عوام مورچہ کے قومی صدر اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کی صدارت میں لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہنمائوں کے ساتھ عظیم اتحاد میں پارٹی کی آئندہ کی حکمت عملی کو لےکر میٹنگ بلائی گئی۔
میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں آپ سبھی کی محنت کی بدولت آج 40سیٹوں پر مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ جس طرح سے ہماری پارٹی نے بہت ہی کم وقت میں آپ لوگوں کی محنت کی بدولت کام کیا ہے، یقینی طور پر لوک سبھا انتخابات میں عظیم اتحاد کے امیدواروں کو فتح دلانے میں سب سے بڑے کردار میں کھڑا رہےگا۔
مسٹر مانجھی نے کہا کہ ہمار ا ایک ہی نشانہ مودی سے پاک ہندوستان اور نتیش سے پاک بہار بنانا ہے۔ انہوں(مانجھی) نے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی حکمت عملی اور سیٹوں کے ساتھ ساتھ سیٹ شیئرنگ کو لے کر پارٹی رہنمائوں سے ہر موضوع پر ان کی رائے لی۔ پارٹی رہنمائوں نےا پنی رائے دیتے ہوئے مسٹر مانجھی کو ہی آگے کی حکمت عملی کےلئے مجاز کیا۔ پارٹی رہنائوں نے مانجھی کی قیادت میں عظیم اتحاد کے امیدواروں کو فتح دلانے میں اپنا پورا تعاون دینےکا وعدیٰ کیا۔
میٹنگ میں ریاستی صدر اور سابق وزیر ورشن پٹیل ،سابق وزیر ڈاکٹر انل کمار ، قومی ترجمان ڈاکٹر دانش رضوان، سابق ایم ایل اے جیوتی دیوی ، سابق ایم ایل اے روندر رائے، ریاستی نائب صدر بی ایل ویشیہ منتری ، جیوتی سنگھ ، ریاستی ترجمان انامیکا پاسوان ، راج کمار کشواہا ، سبھاش سنگھ چندرونشی ، بیلا یادو ، رامیشور یادو، راجیش پانڈے وغیرہ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close