سیاستہندوستان

لوک سبھا 2019- راجناتھ انتخابی منشوراور جیٹلی انتخابی تشہیر کے سربراہ مقرر

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 2019 لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو پارٹی کا انتخابی منشور (سنکلپ پتر)تیارکرانے اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو انتخابی تشہیری مہم کی اہم ذمہ داری سونپی ہے۔بی جے پی صدر امت شاہ نے لوک سبھا انتخابات کے لئے 17 کمیٹیوں کے قیام کی منظوری د ی ہے، جس کی معلومات آج یہاں دی گئی ہے۔ راج ناتھ سنگھ کو پارٹی پارٹی کا انتخابی منشورکمیٹی کا صدر بنایا گیا ۔ان کی صدارت والی 20 رکنی اس کمیٹی پارٹی کا منشور تیار کرے گی۔ سنگھ کی صدارت والی 20 رکنی منشور کمیٹی میں ارون جیٹلی، نرملا سیتا رمن، تھاورچند گہلوت، روی شنکر پرساد، پیوش گوئل، مختار عباس نقوی، جی الفونس، شیوراج سنگھ چوہان، سشیل مودی، کیشو پرساد موریہ، ارجن منڈا، رام مادھو، بھوپندر یادو، نارائن رانے، میناکشی لیکھی، ڈاکٹر سنجے پاسوان، ہری بابو، اور راجندر موہن سنگھ چیما شامل ہیں۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی قیادت میں قائم آٹھ رکنی تشہیر کمیٹی میں پیوش گوئل، وردھن راٹھور، ڈاکٹر انل جین، ڈاکٹر مہیش شرما، ستیش اپادھیائے، راجیو چندر شیکھر اور رتراج سنہا شامل ہیں۔وزیر خارجہ سشما سوراج کی قیادت میں قائم تعمیرادب کمیٹی میں 12 رکن شامل ہیں۔ جبکہ مرکزی وزیر نتن گڈکری کے قیادت میں سماجی و رضاکار تنظیم سے رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔روی شنکر پرساد کی قیادت میں میڈیا کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں 13 ترجمانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ان کمیٹیوں کے علاوہ مائیگریشن کمیٹی، سوشل میڈیا، مستفدین سے رابطہ کمیٹی، آفس کمیٹی، انٹلیکچول کانفرنس کمیٹی، انتخابات کمیشن کمیٹی، ٹریفک اور ایوی ایشن کمیٹی، ادبی تقسیم کمیٹی، میرے خاندان بی جے پی خاندان کمیٹی، کمل جیوتی کمیٹی، من کی بات اور موٹر سائیکل ریلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close