بہارسیاست

لوک سنواد پروگرام میں آئے مشوروں پر عمل کیا جائے:نتیش

پٹنہ :وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ 1انے مارگ واقع ’لوک سنواد‘ میںسوموار کو لوک سنواد پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔جس میں صحت ، تعلیم ، سماجی فلاح، درج فہرت ذات و قبائل بہبود ،اقلیتی فلاح ، محنت وسائل ،دیہی ترقیاتـ(جیویکا)زراعت ،جانور و ماہی وسائل ،فن و ثقافت ، فوڈصارفین تحفظ ،پروجیکٹ و ترقیات اور ماحولیات اورمحکمہ جنگلات سے متعلق معاملوں پر پانچ منتخب افراد کے مشورے وزیراعلیٰ نے حاصل کئے۔مشورے پیش کرنے والوں میں پٹنہ کے مکیش کمار ہساریا، اورنگ آباد کے اسیتک شرما ، ویشالی کے چندن کمارسنگھ،پٹنہ کی ریشما پرساداورچھپرہ کے سوربھ سومن نے اپنے مشورے وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھے ۔ متعلقہ محکمہ کے پرنسپل سکریٹری ،سکریٹر ی نے صورت حال کی وضاحت کی ۔ لوگوں سے حاصل رائے مشوروں پر وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں کے پرنسپل سکریٹری،سکریٹری مکمل کارروائی کی ہدایت دی۔لوگ سنواد پروگرام میں نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمارمودی، زراعت کے وزیر پریم کمار، تعلیم کے وزیر کرشنا نندن پرساد ورما ، صحت کے وزیر منگل پانڈے ، سماجی بہبود کی وزیر محترمہ منجو ورما ،فوڈ صارفین تحفظ کے وزیر مدن سہنی، اقلیتی فلاح اورگنا صنعت کے وزیر خورشید عرف فیروز احمد، پسماندہ طبقہ اور انتہائی پسماندہ طلبہ بہبود کے وزیر برج کشوربند ،فن و ثقافت کے وزیر کرشناکماررشی ، درج فہرست ذات و قبائل بہبود کے وزیر رمیش رشی دیو، پولیس جنرل ڈائریکٹر کے ایس درویدی ، کمشنر ششی شیکھر شرما،وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری چنچل کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری اتیش چندرا ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری ونے کمار، پرسنل سکریٹری وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ انوپم کمار سمیت متعلقہ محکموں کے پرنسپل سکریٹری ، سکریٹری موجودتھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close