ہندوستان

لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کی کوشش ،ملزم کی تلاش میں پولیس

شيوپوری:مدھیہ پردیش کے ضلع شيوپور میں ایک لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کی کوشش کے بعد ملزمان کی طرف سے اس کا ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس اب نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرنے کے بعد اس ویڈیو کو سب سے پہلے سوشل میڈیا میں وائرل کرنے والے سمیت آبروریزی کی کوشش کے ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔

بڑودہ تھانہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی شام ایک نابالغ لڑکی (15) ایک باغ کی حفاظت کر رہی تھی۔اسی دوران دو ملزم امن دھاکڑ اور رامو سمن وہاں پہنچے اور لڑکی کو ایک درخت سے بیر توڑ کر دینے کو کہا۔ لڑکی جب درخت پر چڑھنے کی کوشش کرنے لگی تب ہی دونوں ملزم اس کا منہ بند کر کےاسے اٹھاکر قریبی کھیتوں میں لے گئے. دونوں نے اس کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی کوشش کی، لیکن لڑکی کے چلانے کی آواز سن کر قریبی کھیت میں کام کر رہے کسان وہاں پہنچ گئے۔ کسانوں کے وہاں پہنچنے پر دونوں ڈر کر موقع سے فرار ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسی دوران نوجوانوں نے لڑکی کا ویڈیو بھی بنا لیا اور اس کوسوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف انسداد چائلڈ اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعات میں رپورٹ درج کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close