پٹنہ

لڑکے خاص عمر میں چھیڑ خانی نہیں کریں گے تو کب کریں گے

تیجسوی پر لگے الزام تو شیوانند تیواری بولے

پٹنہ:آر جے ڈی کے قومی نائب صدر شیوانند تیواری نے اتوار کو میڈیا میں دیے گئے اپنے بیان کی وجہ سے کافی بحث میں رہے۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو اور سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو کے اوپر دہلی میں چھیڑ خانی کرنے کو لے کر لگائے جا رہے الزامات پر کہہ دیا کہ لڑکے خاص عمر میں ہی تو چھیڑخانی کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہہ دیا کہ کون نوجوان ہے جو خاص عمر میں لڑکیوں کو نہیں دیکھتا ہے۔ آخر یہ سب نوجوانی میں نہیں کریں گے تو کب کریں گے؟وہیں، انہوں نے بیان جاری کر کہا ہے کہ دہلی کے دھرنا نےتیجسوی کی قیادت کی قومی سطح پر تصدیق کر دی۔ آر جے ڈی کا کمان سنبھالنے کے بعد دہلی میں تیجسوی کی قیادت میں پارٹی کا یہ پہلا پروگرام تھا۔ اتوار کو جاری بیان میں مسٹر تیواری نے کہا کہ اس پروگرام میں کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، سیتا رام یچوری، دنیش ترویدی، ڈی راجہ سمیت کئی پارٹیوں کے لیڈروں نے تیجسوی کے ساتھ پلیٹ فارم اشتراک کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بہار کی حکمراں جماعت عوام کے درمیان تیجسوی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بے چین ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close