پٹنہ

مارواڑی سیوا سمیتی کی جانب سے واٹر کولر کا نظم

پٹنہ سیٹی:مارواڑی سیوا سمیتی کے زیر اہتمام کرانہ منڈی معروف گنج موڑ پر گاندھی اسمارک کے نزدیک سماجی کارکن کی داس رستوگی کی یاد میں ان کے صاحبزادے سشی شیکھر رستوگی نے تیسرا امرت دھارا واٹر کولر کا افتتاح جدیو لیڈر اور سابق وزیر شیام رجک کے ہاتھوں کرایا۔ا س موقع پر میئر سیتا ساہو ،وارڈ کونسلر وکاس کمار منڈل سمیت بڑی تعداد میں دیگر لیڈران بھی موجودتھے۔ شیام رجک نے اپنے خطاب میں کہا کہ سبھی لوگوں میں عوامی خدمت کا جذبہ ہونا چاہیے جس کی مثال سشی شیکھر رستوگی نے پیش کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close