بہار

مافیا سنتوش جھا کا عدالت کے احاطہ میں گولی مار کر قتل

سیتامڑھی: بہار میں سیتامڑھی سول کورٹ احاطہ میں پیشی کے دوران جرائم پیشوں نے بدنام زمانہ گینگسٹر سنوتش جھا کا گولی مار کرقتل کر دیا ۔پولس ذرائع نے یہاں بتایاکہ گینگسٹر سنتوش جھا کو عدالت میں پیشی کے لئے لایا گیا تھا۔جہاں پہلے سے گھات لگائے جرائم پیشے اس پر گولیاں چلانے کے بعد فرار ہو گئے ۔ اس حملہ میں سنتوش جھا اور ایک دیگر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولس نے فوراً انہیں اسپتال لے گئی جہاں سنتوش جھا کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ حملہ آور تین کی تعداد میں تھے ۔ جس میں ایک کو پولس نے موقع سے ہی گرفتارکرلیا ۔ پولس گرفتارملزم سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے اور اس سے پوچھ گچھ میں ملی اطلاع کی بنیادپر دیگر جرائم پیشوں کی گرفتاری کیلئے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی جارہی ہے ۔غور طلب ہے کہ شیوہر ضلع کے رہنے والے سنتوش جھا سب سے پہلے نکسلیوںکے رابطے میں آیا اور اس نے نکسل گروپ کے ساتھ مل کر اپنا ایک گروہ بنایا ۔ اس کے بعد اس نے شمالی بہار اور نیپال کے جرائم کی دنیا میں اپنا مقام پیدا کیا ۔ بتایاجاتاہے کہ اس کے گروہ کی کمائی کڑوروں میں تھی ۔ اس نے الگ ۔ الگ کنسٹرکشن کمپنیوں سے قریب سوکروڑ کی وصولی کی ۔ اس پر پانچ پولس والوں کے قتل کے علاوہ ضلع بارشد نول رائے کے قتل کا بھی الزام ہے ۔دربھنگہ میں 26 دسمبر 2015 کو دو انجینئروں کے قتل میں اسی گینگ کا ہاتھ تھا۔ اس قتل معاملے کے بعد پولس نے اسے گرفتارکرنے کیلئے کوشش تیز کر دی اور اس کے بعد پچھلے سال اسے کولکاتا سے گرفتارکر لیا گیا تھا۔ وہ جیل کے اندر سے ہی اپنا گینگ چلا رہا تھا۔ اس درمیان اسی سال سات مارچ کو دو انجینئروں کے قتل کے معاملہ میں دربھنگہ کی عدالت نے خونخوار سنتوش جھا سمیت 10 ملزمین کو عمر قیدکی سزا سنائی تھی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close