پٹنہ

مانجھی کے یہاں پہنچے ارون کمار،سیاسی سرگرمی تیز

پٹنہ: رالوسپا رہنما ارون کمار آج سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی سے ملاقات کے لئےان کی رہائش گاہ پہنچے۔ ملاقات کے سہارے ایک اور جہاں آئندہ لوک سبھا انتخابات کو لے کر خیال کیا جا رہا ہے۔وہیں اس ملاقات کے سہارے اوپیندر کشواہا جہان آباد لوک سبھا سیٹ سے اپنی دعویداری کو مقرر کرنا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر ارون کمار اسی لوک سبھا سیٹ سے ایم پی ہیں۔ ارون کمار نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں رالوسپا کی جانب سے جہان آباد سیٹ سے الیکشن لڑا تھا۔ بعد میں ان کی راہیں پارٹی سربراہ اوپیندر کشواہا سے الگ ہو گئی تھیں۔ارون کمار نے اوپیندر کشواہا سے الگ ہونے کے بعد پہلے رالوسپا پر اپنا دعوی پیش کیا۔ پھر نئی پارٹی بنا لی۔ بہار میں گزشتہ کچھ دنوں سے بدلے سیاسی مساوات کے بعد سے ارون کمار نے اچانک کشواہا کی حمایت کرنا شروع کر دیا ہے۔ ملاقات کے بعد ارون کمار نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور ڈپٹی سی ایم سشیل مودی پر بھی جم کے حملہ بولتے ہوئے کہا کہ دونوں بہار کا بھٹہ بٹھانے پر تلے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close