فلم

مانوشی چھلر ایکشن فلموں میں کام کرناچاہتی ہیں

ممبئی:مس ورلڈ2017 کا خطاب پانے والی مانوشی چھلر ایکشن فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں۔مس ورلڈ 2017مانوشی چھلر ایکٹنگ کی دنیا میں قدم رکھنا چاہتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ ایکشن فلم پروجیکٹ میں کام کرنا پسند کریں گی۔مانوشی نے بتایا کہ ،’’مجھے ایکشن فلمیں پسند ہیں اور خصوصاً وہ جن میں مجھے ایکشن کرنے کا موقع ملے۔مجھے سپر ہیرو بننا ہے۔‘‘ایسی خبریں ہیں کہ فلم ساز کرن جوہر ،مانوشی کو لانچ کرنا چاہتے ہیں۔مانوشی نے کہا،’’میرے پاس کوئی پروڈکشن ہاؤس نہیں ہے ،ایسے میں میں یہ نہیں بتا سکتی کہ میری فلمیں کب آئیں گی۔زندگی میں سب کچھ اپنے آپ ہوتا ہے،ایک سرپرائیز کی طرح ،اس لئے جب فلمیں آنی ہوں گی تو آ جائیں گی۔‘‘

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close