بہارپٹنہکوسی

متھلا پینٹنگ کے تئیں پورے ملک میں ہی نہیں ، ملک کے باہر بھی لوگوں کو دلچسپی ہے:نتیش کمار

پٹنہ:وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج مدھو بنی ضلع کے تحت رہیکابلاک سوراٹھ میں متھلامصوری سینٹر(متھلا چتر کلا سنستھان) اور متھلا للت سنگرہالیہ کی عمارت کا ریمورٹ کا بٹن دبا کر سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعلیٰ نے شمع روشن کر کے پروگرام کا افتتاح بھی کیا۔تقریب کو خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سب سے پہلے میں فن و ثقافت اور یوتھ محکمہ کو اس با ت کے لیے مبارکباد دیتا ہوں کہ متھلا چتر کلا سنستھان اور متھلا للت سنگرہالیہ کی عمارت کے آج کام کی شروعات کی گئی ۔ عمارت تعمیرات محکمہ نے اگست 2020 تک اس کی تعمیر مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سال 2012 میںمدھوبنی پنٹنگ کی بنیادی چیزوں کو سمجھنے کے لیے ہم نے رانٹی ، جتوار پور وغیرہ گائوں کا دورہ کیا تھا ۔پدم شری سندری دیوی کی رہائش پر جانے کا بھی موقع ملا ۔ متھلا مصوری کے فن کاروں سے بھی ملاقات کی تھی ۔ آنجہانی تارا کانت جھاجی کے ساتھ ساتھ لوگوں نے بھی خواہش ظاہر کی تھی کہ متھلا پٹنگ سینٹر کا یہاں قیام کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ 19جون2012میں متھلاچتر کلاسنستھان کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا ۔ستمبر 2013 میں کابینہ سے بھی اس کی منظوری مل گئی ۔ اس کے ساتھ ساتھ متھلا للت میوزیم کے بارے میں بھی اتفاق ہوا ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس کی تعمیر کہاں ہو او ر کیسے ہو اس کے لیے لوگوں سے مشورہ کیا گیا ۔ ڈی پی آر تیار کیا گیا ، تمام چیزوںکو دیکھنے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا کہ سوراٹھ کے سنسکرت اسکول کے ایک حصہ میں ساڑھے سات ایکڑ میں اس سینٹر کی تعمیر کرائی جائے گی ۔ تمام تیاریوں کے بعد آج اس کا افتتاح ہو ا ہے ۔

میتھلا پینٹنگ کا معائنہ کرتے ہوئے وزیر اعلی نتیش کمار۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متھلا فن مصوری کے لیے 13 طلبا و طالبات کا انتخاب کیاگیا جن میں 11لڑکیاں ہیں اورآج اس کی باقاعدہ شروعا ت کر دی گئی ہے ۔اس کے لیے کرایہ پر ایک عمارت لے کر ان طلبا و طالبات کو پڑھا یا جائے گا ۔ اس سینٹر میں پڑھانے والے اچاریہ متھلا پینٹنگ کے معزز لوگ ہوں گے ، انہیں متھلا پینٹنگ کی بہتر جانکاری ہو گی ، انہیں رکھا جائے گا ، اس کے لیے خصوصی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سینٹر اور متھلا للت میوزیم کو آریہ بھٹ نولج یونیورسٹی کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متھلا فن مصوری کے لیے دو طرح کے کورس کر نے والے ایک سرٹیفکیٹ کورس (6ماہ) ہو گا اور ایک ڈگری کورس ہو گا ۔سرٹیفکیٹ کوس اور ڈگری کورس کرنے والوں کومالی مدد دی جائے گی ساتھ ہی مفت ہاسٹل اور میس کا انتظام کیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ نے اس عمارت کے ڈیزان کی بھی تعریف کی ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متھلا پینٹنگ کے تئیں پورے ملک میں ہی نہیں ، ملک کے باہر بھی لوگوں کو دلچسپی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فروری 2018 میں ہم جاپان کے سفر پہ گئے تھے ، اس وقت جاپان میں ہندوستان کے امبیسڈر جناب سوجان آر چنوئے تھے ، جن کی بھی دلچسپی متھلا پینٹنگ میں رہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جاپان کے ٹوکا ماچاسٹی میں متھلا میوزیم ہے جس کے ڈائریکٹر ٹوکیو ہاسیگاواہیں ، وہاں متھلا پینٹنگ کا بہتر انتخاب ہے ۔ یہاں جانے کی میری خواہش تھی لیکن زیادہ دو ر اور زیادہ بلندی پر ہو نے کی وجہ سے میںنہیں جاسکا ۔ٹوکیو کے ویویکا نند کلچر سینٹر میں امبیسڈر جناب سوجان آر چنائے نے متھلا میوزیم کی پینٹگ کی یہاں نمائش کرا کر مجھے دیکھا یا ۔ یہ نایاب تھی ۔ جاپان سے واپسی کے بعد متھلا فن مصوری سینٹر اور متھلا للت میوزیم کو جلد شروع کر نے کا فیصلہ کیا ۔ آج طلبا و طالبات کا انتخاب کر کے باقاعدہ طور سے شروعات کر دی گئی ہے ۔ متھلا پینٹنگ کے جو تینوں خاکے اس میں تمام سماج کے لوگ ہیں ۔ مدھو بنی پینٹنگ کا جو حقیقی نیچر ہے اس کو رکھا جائے گا اور متھلا فن کو اور فروغ دینے کے لیے کو شش کی جائے گی ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پٹنہ ایر پورٹ کی توسیع کی جارہی ہے ، اس کے ٹرمنل بلڈنگ کے اندر اور باہر متھلا پینٹنگ کی جھلک دیکھنے کو ملے گی ۔ دربھنگہ میں بھی ایر پورٹ کی بھی تعمیر ایئر فورس بیس میں ہو رہی ہے ۔ مدھو بنی پینٹنگ میں باہرکے جن لوگوں کی دلچسپی ہو گی ، دربھنگہ سے سول سروس شروع ہو نے سے آسانی سے یہاں آسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن پر بھی مدھو بنی پینٹنگ کی جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ رہائش میں سنکلپ بھون کی دیواروں پر بھی متھلا پینٹنگ کرائی گئی ہے ۔ پٹنہ شہر میں تمام سرکاری دیواروں پر مدھو بنی پینٹنگ کرائی جارہی ہے ۔ہم لوگوں کا مدھو بنی پینٹنگ کے تئیں بڑا اعتقاد ہے آپ لوگوں کے تعاون سے اسے اور بھی آگے بڑھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اس وقت تک نہیں ہو گی جب تک کہ بہار کی ترقی نہیں ہو گی اور بہار کی ترقی اس وقت تک نہیں ہو گی جب تک متھلاکی ترقی نہیں ہو گی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ متھلا میں بھی پل پولیوں کی تعمیرکرائی جارہی ہے ۔ ہم ہوائی سروے کے ذریعہ ان تمام چیزوں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ ابھی مانسی ، سہر سہ ،سپول آپسی رابطہ کا الائمنٹ کا ہوائی سروے کر کے آرہے ہیں ۔ انڈو نیپال علاقوں کا بھی ابھی ہوائی سروے کر نے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ہر گھر تک بجلی کی سپلائی ٹھیک ڈھنگ سے ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں کچھ لوگ ٹکرائو کا ماحول پیدا کر نا چاہ رہے ہیں ، ان سے ہوشیار رہیں اور سماج میں محبت کاماحول قائم رکھیں ۔ سماج میں جب امن کا ماحول رہے گا تو ترقی کا فائدہ لوگوں تک اور بھی تیزی سے پہنچے گا۔ لوگ کسی بھی مذہب یافرقہ کے ہوں سب کو اپنے اعتقاد کا حق ہے ،لیکن ایک دوسرے کا احترام ضروری ہے ۔ ہم تمام لوگوں کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا ۔ ہم انصاف کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔ سماج کے ہر طبقہ اور ریاست کے ہر علاقہ کی ترقی میں ہم لگے ہوئے ہیں ۔ سات عزائم کے تحت گائوں کی ترقی کی جارہی ہے اور وہاں کے لوگوں کو ہر سہولتوں سے جوڑا جارہا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کا بھی ذکر کیا کہ طلبا کو انٹر کے بعد کی تعلیم حاصل کر نے کے لیے اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت 4لاکھ روپے ایجو کیشن لون دیا جارہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ علم کی زمین ہے یہاں کے لوگ خوب پڑھیں اس میں میری دلچسپی ہے ہم پھر سے بہار کے فخر کو حاصل کر نے میں کامیاب ہوں گے ۔ ہماری ترجیحات کی فہرست میں متھلا کو آگے بڑھانا بھی شامل ہے ۔
وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم پاگ ، شال ، گلدستہ مکھانے کا بڑا ہار اور متھلا پینٹنگ پیش کر کے کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ نے کرافٹ ڈیموسٹریشن کے تحت لگائے گئے اسٹالوں کا بھی معائنہ کیا ۔وزیر اعلیٰ نے متھلا فن مصوری سینٹر مدھوبنی کے سرٹیفکیٹ کورس کا بھی افتتاح کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے زمین سے محروم لوگوں کے درمیان واسگت پرچہ کا بھی تقسیم کیا ۔
پروگرام کو سڑک تعمیرات کے وزیر جناب نندن کشور یادو ، فن ثقافت اور یوتھ محکمہ کے وزیر جناب کرشنا کمار رشی ، عمارت تعمیرات کے وزیر جناب مہیشور ہزاری ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر جناب ونود نارائن جھا،پنچایت راج کے وزیر جناب کپل دیو کامت ، بہار ریاستی پروجیکٹ کاونسل کے رکن جناب سنجے جھا نے بھی خطاب کیا ۔
اس موقع پر ممبر اسمبلی جناب لکھمیشور رائے ، ممبر قانون ساز کونسل جناب رام لکشمن رام ، ممبر قانوساز کونسل جناب دلپ کمار چودھری ، سنسکرت ایجوکیشن بورڈ کی چیئر مین محترمہ بھارتی مہتا ،دیگر عومی نمائندے ، چیف سیکریٹری جناب دیپک کمار ، سڑک تعمیرات محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری جناب امرت لال مینا ، فن و ثقافت و یوتھ اور سیاحت کے پرنسپل سیکریٹری جناب روی منو بھائی پرمار ،عمارت تعمیرات محکمہ کے ایم ڈی جناب امت کمار ، دربھنگہ کے کمشنر جناب منیک بربرے، دربھنگہ کے آئی جی پنکج دراز ، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی جناب گوپال سنگھ ، مدھوبنی کے ڈی ایم جناب ست کپل اشوک ، مدھو بنی کے ایس پی برن وال سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close