متھلانچل

متھلا یونیورسٹی میں46ویں یومِ تاسیس تقریب جاری

تیسر دن عظیم ہستیوں کے مجسمہ پر گلپوشی اور پربھات پھیری

دربھنگہ :للت نرائن متھلا یونیورسٹی کے تین روزہ 46ویں یومِ تاسیس تقریب کے تیسرے دن کا آغاز احاطہ واقع للت بابو اور دیگر ہستیوں کے مجسمہ پر گلپوشی اور پربھات پھیری سے ہوا ۔ وائس چانسلر پروفیسرسریندر کمار سنگھ کی قیادت میں افسران، صدر شعبہ، پرنسپل، پروفیسران، ملازمین اور این ایس ایس کے طلباء وطالبات نے گلپوشی کرتے ہوئے پربھات پھیری نکالی ۔ یہ پربھات پھیری للت بابو کے مجسمہ کے سامنے سے شروع ہو کر سنٹرل لائبریری ہوتے ہوئے مہاتما گاندھی سدن پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہوگیا ۔ بارش کی پھوار کے بیچ طلبا وطالبات کے ذریعہ سڑک پر نعرے بازی کرنا بہتر معلوم ہو رہاتھا۔ مہاتما گاندھی سدن میں وائس چانسلر پروفیسر سریندر کمار سنگھ نے یونیورسٹی 46ویں یومِ تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے ان عظیم ہستیوں کا تذکرہ کیا جنہوں نے یونیورسٹی کے قیام میں اپنی قربانی دی ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو اپنی خصوصیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا تبھی ہم اپنی معنویت کو ثابت کر سکیں گے ۔ اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر جے گوپال نے صاف ستھرے اور ایماندارنہ نظم ونسق کا عہد دہرایا ۔ ہندی کے صدر شعبہ ڈاکٹر چندربھانو پرساد سنگھ نے یونیورسٹی کے اس سپنے کو پورا کرنے پر زور دیا جہاں نوجوان طبقہ کی آنکھو ں میںسپنا اور ہونٹوں پر مسکراہٹ ہو۔رسم شکریہ رجسٹرار کرنل نشیتھ کمار ارئے نے کیا جب کہ نظامت ڈاکٹر منیشور یادو نے کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر منوج کمار جھا، ڈاکٹر انیل کمار جھا، ڈاکٹر اے کے گپتا، ڈاکٹر کے سی سنگھ، ڈاکٹر روندر چودھری، پروفیسر این کے اگروال، پروفیسر بھویشور سنگھ، پرنسپل ڈاکٹر پریم کمار پرساد، ڈاکٹر رحمت اللہ، ڈاکٹر شیام چندر گپتا، آئی کیو اے سی کورڈی نیٹر ڈاکٹر رتن کمار چودھری، ڈاکٹر اجے ناتھ جھا، فاصلاتی تعلیم کے ڈائرکٹر سردار اروند سنگھ، ڈپٹی ڈائرکٹر ڈاکٹر وجے کمار، ڈاکٹر ونے کمار چودھری، ڈاکٹر اروند ملن، ملازمین یونین کے سکریٹری ونے کمار جھا سمیت کثیر تعداد میں پروفیسر ملازمین اور طلباء وطالبات موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close