متھلانچل

متھلا یونیورسیٹی نظامت فاصلاتی تعلیم کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد

دربھنگہ :للت نرائن متھلا یونیورسیٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سریند رکمار سنگھ نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں تیزی سے بدلا ؤ آرہا ہے اسے دھیان میں رکھ کر منصوبے بنانے ہوں گے ۔ وہ آج نظامت فاصلاتی تعلیم میں نئی عمارت کے سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سفر کے مکمل ہونے میں ایک طے وقت لگتا ہے وہ بھی جس مقصد سے سفر شروع کیا گیا ہو وہ پورا نہیںہوجاتا ہے تب تک سفر جاری مانا جاتا ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ آج کایہ لمحہ یونیورسیٹی خاندان کیلئے فخر کے قابل ہے جس میں ڈسٹنس ایجوکیشن کا بڑا مطالبہ پورا ہونے میں پہلا قدم ہے ۔ تعلیم کے شعبہ میں مسلسل تبدیلی آرہی ہے اسے دیکھ کر ہی کوئی بھی منصوبہ تیار کرنا چائیے جو آئندہ دس سالوں کیلئے کارگر ثابت ہو سکے ۔ انہو ںنے اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ۱۰ مہینوں سے نظامت فاصلات میں تبدیلی آرہی ہے ، اس کی شکل بدل رہی ہے ۔ شعبہ فاصلات کے توسط سے ریاست میں داخلہ میں بڑھوتری ہورہی ہے ۔ جس مقصد سے اس شعبہ کو قائم کیا گیا تھا وہ آج مکمل شکل اختیار کررہا ہے اور جس تیز رفتاری سے اس کی ترقی ہورہی ہے وہ دن دور نہیں جب یہ ادارہ اپنی شناخت قومی سطح پر بنا لے گا ۔ کامیشور سنگھ سنسکرت یونیورسیٹی کے پرو۔ وائس چانسلر ڈاکٹر سی پی سنگھ نے کہا کہ نئی عمارت کا سنگ بنیاد آنے والوں دنو ںمیں یونیورسیٹی کیلئے میل کا پتھر ثابت ہوگا ۔ ایل این ایم یو کے پرو۔ وی سی پروفیسر جے گوپال نے کہا کہ یہ کیمپس جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہوگا ۔ رجسٹرار کرنل نست کمار رائے نے کہا کہ ڈائرکٹوریٹ کے وقار کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ مہمانوں کااستقبال ڈائرکٹر پروفیسر سردار اروند سنگھ نے کیا ۔ کلمات تشکر ڈپٹی ڈائرکٹر ڈاکٹر وجے کمار نے پیش کیا ۔ جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر ونے کمار چودھری نے انجام دیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close