بہارمتھلانچل

محکمہ تعلقات عامہ کے پرچار سے لوگوں میں آرہی بیداری

دربھنگہ:سرکار کے ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں اور سرگرمیوں کو ایک ایک فرد تک پہنچانے کے مقصد سے روانہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کا آیڈویو ویزول رتھ و فنکار جھتا اپنے مقصد میںکامیاب ہورہا ہے ۔ آیڈیو ویزول رتھ سے نمائش کی جارہی ایک گھنٹہ کی فلم اور فنکاروں کے نکر ڈرامہ سے لوگوں کو بیدار کرنے اور انہیں منصوبوں کی طرف راغب کرنے کے طریقوں کی جانکاری حاصل ہورہی ہے ۔ سرکار کا یہ مقصدہے کہ تمام لوگوں تک سرکاری منصوبوں کی جانکاری پہنچے اور انہیں اس کا فائدہ اٹھانے میں کوئی دشواری نہ ہو ۔ بیداری مہم کے دوران سرکارکی سطح پر اب تک ہوئی ترقیاتی کاموں کی تشہیر کی جارہی ہے ۔ فلم کی نمائش سے قبل محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کا فنکار جھتا گیت سنگیت اور ڈرامہ پیش کرکے جہیز ، شراب ، بچہ شادی اور سرکار کے فلاحی منصوبوں کی تشہیر کرتے ہیں ۔ 9؍دسمبر سے شروع اس عوامی بیداری مہم کے تحت ابتک بہادر پور ، حیاگھاٹ ، ہنومان نگر ، بہیری ،د ربھنگہ صدر ، کیوٹی ، سنگھوارہ، جالے ، منی گاچھی اور تارڈیہہ بلاک میں پروگرام کا انعقاد ہوچکا ہے ۔ 14؍دسمبر کو بینی پور اور علی نگر بلاک میں ، 15دسمبر کو بیرول اور گورا بورام ، 16دسمبر کو کیرت پور اور کوشیشور استھان اور 17؍دسمبر کو کوشیشور استھان اور کوشیشور استھان پوربی میں پروگرام منعقد ہوں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close