متھلانچل

مدرسہ حمیدیہ قلعہ گھاٹ میں کنٹریکٹ مدرسہ ٹیچروں کی نشست

حقوق کی حصولیابی کیلئے جمہوری طریقے سے احتجاج کریں اساتذہ

دربھنگہ :مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے بینر تلے مدرسہ حمیدیہ قلع گھاٹ کے بالائی منزل پر ضلع بھر کے تمام نیوجت ملحقہ مدارس اساتذہ کی ایک نشست  مولانا محمد مستقیم صاحب کے زیر صدارت منعقد ہوئی اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائیں آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے صدر محمد نظر عالم نے کہا کہ ملحقہ مدارس اساتذہ کا استحصال ہمیشہ ہوتا رہا ہے کسی بھی حکومت کے دور اقتدار میں اساتذہ کا بھلا نہیں ہوا ہے سبھوں نے سبز باغ دیکھا کر اپنی روٹی سینکنے کا کام کیا ہے اس لئے اساتذہ کو چاہئے کہ اپنے حقوق کی حصول یابی کے لئے جمہوری طریقے سے احتجاج کریں اور اس کے لئے جو کوششیں ہوں گی اس کے تعاون کے لئے ہم تیار ہیں وہیں مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے لیڈر فرید صدیقی نے موجود اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ پندرہ نومبر کو پولو میدان میں زیر دست طریقہ سے دھرنا و مظاہرہ کیا جائے گا اور ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم سونپا جائے گا اور اسی کے ساتھ پچیس نومبر کو پٹنہ میں دھرنا دیا جائے گا اس لئے تمام نیوجت ملحقہ مدارس اساتذہ ابھی سے ہی کم کس لیں وہیں انہوں نیکہا چوبیس نومبر سے لیکر جب تک ہماری جائز مانگ پوری نہیں ہوگی اس وقت تک تمام مدارس میں درس و تدریس پوری طرح سے ٹھپ رہے گا اس کے لئے ذمہ داروں نے محکمہ تعلیمات کو تحریری درخواست دیکر واضح کیا ہے – اس موقع پر ضلع بھر سے تشریف لائے ہوئے اساتذہ کرام میں موجود میڈیا انچارج شاداب انجم، محمد ریاض حسین سلفی،مفتی شمیم قاسمی،جیلانی انصاری،حافظ رحمت اللہ، محمد اسید، محمد ممتاز ذوالفقار علی، شاداب عالم وغیرہ درجنوں کی تعداد میں موجود تھے ۔
(رپورٹ:عرفان احمد پیدل )

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close