بہارسیمانچل

مدرسہ فیاض العلوم کی نئی کمیٹی کی تشکیل،عوام میں خوشی

کشن گنج: ٹیڑھا گاچھ کشن گنج بلاک علاقہ کے بھورہا پنچایت واقع پھلوریا ہاٹ میں مدرسہ فیاض العلوم جامعہ مسجد پھلوریا ہاٹ میں سبھی گاؤں کے درمیان عام میٹنگ کی گئی۔ میٹنگ کی صدارت عبدالرحمن نے کی۔ میٹنگ میں مدرسہ کے تغزیہ حلقہ کے سبھی گارجین کے ساتھ مدرسہ فیاض العلوم میں تعلیم کے بارے میں گفتگو کی گئی اور معیاری تعلیم کیسے بچوں کو کیسے ملے اس کے لئے غور وخوض کیا گیا۔ اتفاق رائے سے فیصلہ لیا گیا کہ مدرسہ فیاض العلوم کی پرانی کمیٹی کو ہٹا کر نئی کمیٹی کی تشکیل کی گئی۔ سکریٹری کے عہدہ کے لئے محمد مصور عالم کو منتخب کیا گیا۔ وہیں صدر عہدہ کے لئے حاجی مولوی محمود عالم، ممبر کی شکل میں محمد ہاشم، علیم الدین، محمد عبدالشکورعالم، محمد عبداللطیف کو چنا گیا۔ نئی کمیٹی بننے سے تغذیہ حلقہ کے لوگوں میں امید جگی ہے کہ مدرسے کا نظام صحیح طریقے سے ہوگا اور بچوں کو صحیح تعلیم ملے گی۔ نئے سکریٹری محمد مصور عالم نے بتایا کہ اب مدرسہ میں معیاری تعلیم سے کسی طرح کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ مدرسہ ملازمین اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ کام کریں گے وہیں میٹنگ میں موجود لوگوں سے اپنے بچوں کو مدرسہ بھیجنے کی اپیل کی۔ میٹنگ میں خاص طور سے ابوبکر، محمد مسلم، محمد مشفق، عبداللطیف، محمد علیم ، محمد ہاشم، پرویز شاہدی، نعیم الدین، شیر عالم، محمد مشفق عالم، شہزاد عالم، محمد ذاکر عالم، عبدالقادر، عبدالقیوم، شہنشاہ، محمد کنو، محمد وارث عالم، محمد روزید عالم، محمد مجیب عالم، کوثر عالم، محمد بلال عالم، فیروز عالم، افروز عالم، سہراب عالم، نور بشرموجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close